counter easy hit

حویلیاں طیارہ حادثے کی میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کاعمل مکمل

Complete the process of transfer of the bodies to their homes havelis plane crash

Complete the process of transfer of the bodies to their homes havelis plane crash

حویلیاں: طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید 11 افراد کی میتیں چترال میں ان کے آبائی علاقوں کو پہنچادی گئی ہیں جس کے ساتھ ہی پاکستانی افراد کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

یس نیوزکے مطابق سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں نور خان ایئر بیس سے پاک فضائیہ کے خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے چترال پہنچادی گئی ہیں۔ جن افراد کی میتیں چترال پہنچائی گئی ہیں ان میں 6 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان کے نام گل نورانی، مرزا گل، ثمینہ گل، زاہدہ پروین، فرحان علی اور حسن علی ہیں جب کہ دیگر افراد کے نام  احترام الحق، عائشہ عثمان، محمد علی خان، محمد خان اور سلمان زین العابدین ہیں۔

پمزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 میتوں کی منتقلی کے بعد طیارے میں سوار تمام پاکستانی افراد کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے تاہم 3 غیرملکیوں کی میتیں اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website