counter easy hit

پی آئی اے نے پروازوں کو محفوظ بنانے کیلئے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

PIA started to secure the charity goats for flights

PIA started to secure the charity goats for flights

 اسلام آباد: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال سامنے آگئی پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا۔

یس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر وعافیت سے پہنچ جائے۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website