counter easy hit

امریکا: زندگی منجمد کردینے والی سردی ، 9 ہلاک

To freeze life cold in US, 9 killed

To freeze life cold in US, 9 killed

امریکا کی وسطی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی منجمد کر دیئے۔ نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرات منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدہد لہر برقرار ہے، جس کے بعد معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے قریب ریاستیں برف باری اور سرد ہوائوں کی لپیٹ میں ہیں ۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 55 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیبراسکا میں درجہ حرارت منفی 27 ، کنساس میں منفی 8 اور بسمارک شہر میں منفی 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں، حادثات انڈیانا، اوہائیو ، ورجینیا ، کولوراڈو ، اور نارتھ ڈکوٹا میں پیش آئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website