counter easy hit

of

ہری پور میں ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

ہری پور میں ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

ہری پور: جی ٹی روڈ پر ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ہری پورمیں جی ٹی روڈ پر واقع منی چینجر کی دکان میں 3 ڈاکو داخل ہوئے، سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کی کوشش کے دوران ایک ملازم نے مزاحمت کی کوشش کی تو […]

نیوزی لینڈ کے جیمی نیشم کا نام بھی ورلڈ الیون ٹیم میں شامل

نیوزی لینڈ کے جیمی نیشم کا نام بھی ورلڈ الیون ٹیم میں شامل

دورہ پاکستان کے لئے ورلڈ الیون میں شمولیت کے لیے نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیمی نیشم کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ اگلے ماہ ستمبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی کی جانب سے چند روز میں کھلاڑیوں کے حتمی ناموں […]

آرمی چیف کا نوازشریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

آرمی چیف کا نوازشریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو برطانوی ڈاکٹروں نے گلے کا کینسر تشخیص کیا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ کلثوم نواز کا کینسر قابل علاج ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس […]

38 سال سے غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات بھگت رہے ہیں، پاکستان

38 سال سے غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات بھگت رہے ہیں، پاکستان

اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نصف عرصہ منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا اورغیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات 38 سال سے بھگت رہے ہیں۔ اعزاز چوہدری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی پرردعمل پرکہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، […]

ہماری سیاسی تاریخ کی ایک اہم دستاویز

ہماری سیاسی تاریخ کی ایک اہم دستاویز

حیدرآباد کے تاریخی اور تہذیبی شہر حیدرآباد میں امر سندھو اور عرفانہ ملاح کے قائم کیے ہوئے چائے خانے ’’خانہ بدوش‘‘ کی فضا گرم تھی۔ حسین مسرت انتظامات میں مصروف تھیں۔ حیدرآباد کی اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، میں پروفیسر جمال نقوی کی بیٹی گیتی اور ان کے داماد ناصر […]

لاپتہ افراد کا معاملہ

لاپتہ افراد کا معاملہ

قائداعظم محمدعلی جناح کے قائم کردہ روزنامہ ’ڈان‘ اخبار میں خبر شائع ہوئی ہے کہ بدین میں قوم پرست تنظیم جئے سندھ قومی محاذ کے 35 کے قریب کارکنوں نے قوم پرستی کو ترک کرنے اور قومی سیاست میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا۔ سابق قوم پرست رہنماؤں جاوید احمد میمن، ممتاز علی، زوار محمدعلی خاصخیلی، غلام […]

خوبصورت نرس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

خوبصورت نرس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

انٹرنیٹ صارفین نے اسے دنیا کی پرکشش ترین لڑکی کا خطاب بھی دے ڈالا ہے۔ لاہور: تائیوان کی ایک نرس نے سوشل میڈیا پر ایسا تہلکہ برپا کر رکھا ہے کہ ہر شخص بیمار ہو کر اس سے علاج کروانے کا سوچنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق 23سالہ ’’کیرینا لین ‘‘نامی یہ لڑکی تائیوان کے ایک […]

زندگی کی آخری شرط

زندگی کی آخری شرط

ایبٹ آباد کوہالہ کے تفریحی مقام پر دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر دوست کو تیر کر دریا عبور کرنے پر اکسایا اور گوجرانولہ کا علی ابرار اپنے ماں پاب بہن بھائیوں کو تمام عمر کا دکھ  دے کر اس دنیا سے چلا گیا۔ شرط بھی کتنی؟ ایک موبائل اور […]

بے نظیر بھٹو کی مظلوم چیئر

بے نظیر بھٹو کی مظلوم چیئر

یہ بات ہے نومبر دو ہزار آٹھ کی۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کو گیارہ ماہ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو سات ماہ اور آصف زرداری کو صدر بنے تین ماہ ہو چلے ہیں۔بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر نئی حکومت کوئی ایسی یادگار قائم کرنا چاہتی ہے جس سے آیندہ نسلوں کو […]

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف […]

این اے 120 کی انتخابی مہم سے قبل ہی حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ

این اے 120 کی انتخابی مہم سے قبل ہی حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مہم کے لیے انچارج مقرر کیا ہے جب کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز ان کے ساتھ کام کریں […]

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھی جاری ہے۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز ہی مندی کے رجحان سے ہوا اور انڈیکس 925 پوائنٹس تک گرا۔ آج بھی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار […]

لاہور واقعہ: آج ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، ملتان بار کے صدر گرفتار نہ ہوسکے

لاہور واقعہ: آج ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، ملتان بار کے صدر گرفتار نہ ہوسکے

لاہور ہائیکورٹ واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر وکلا بپھر گئے تھے۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالت کا مرکزی گیٹ بھی توڑ ڈالا […]

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 16 اگست کا آرڈر چیلنج کیا گیا ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان […]

حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے پہلی باضابطہ ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینٹ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی […]

امریکی عدالت کے باہر زخمی جج کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

امریکی عدالت کے باہر زخمی جج کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

کولمبس: امریکی ریاست اوہائیو میں جج نے عدالت کے باہر اپنے اوپر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اوہائیو کے شہر اسٹیوبنبیل کی جیفرسن کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں جج جوزیف بریزیس جب عدالت کے قریب پہنچے تو پہلے سے ان کے انتظار میں […]

عامر سہیل کو عمر اکمل کے مستقبل کی فکر ستانے لگی

عامر سہیل کو عمر اکمل کے مستقبل کی فکر ستانے لگی

لاہور: سابق کپتان عامر سہیل کو عمر اکمل کے مستقبل کی فکر ستانے لگی۔ ایک انٹرویو میں عامر سہیل نے کہاکہ اگر عمر اکمل کی بیٹنگ تکنیک میں خامی یا شخصیت کا کوئی مسئلہ تھا تو اسے بہتر انداز میں حل کیا جانا چاہیے تھا، انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا موازنہ دیگر ممالک سے کیا جائے تو وہاں […]

دیارِغیر سے بلاکر کرکٹرز کی فٹنس آج جانچی جائے گی

دیارِغیر سے بلاکر کرکٹرز کی فٹنس آج جانچی جائے گی

لاہور: دیارغیر سے بلانے کے بعد قومی کرکٹرزکی فٹنس آج سے 3روز تک جانچی جائے گی۔ قومی کرکٹرز کے 3روزہ فٹنس ٹیسٹ منگل سے شروع ہوں گے،اس مقصد کیلیے بیرون ملک کاؤنٹیز اور لیگز کھیلنے والے بیشتر کھلاڑی نہ چاہتے ہوئے بھی بوجھل دلوں کے ساتھ پاکستان پہنچ چکے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹیسٹ کے پہلے […]

بارسلونا حملے کا ملزم ہلاک؛ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، ہسپانوی وزیر داخلہ

بارسلونا حملے کا ملزم ہلاک؛ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، ہسپانوی وزیر داخلہ

کیٹالونیا: پولیس نے بارسلونا میں دہشت گرد حملے کے اہم روپوش 22سالہ ملزم یونس ابو یعقوب کو گولی مار کرہلاک کردیا۔ ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے کیٹالونیا کے خوںریز حملے کاشکار ہونیوالے تمام 14متاثرین اور حملے میں ملوث دہشت گرد گروپ کے ارکان کی شناخت مکمل کر لی ہے، حکام کے مطابق12افراد پر مشتمل […]

اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نیویارک: روبوٹکس کے100 سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ’’قاتل روبوٹس‘‘ کی ایجاد پر جاری منصوبے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ یہ خطرناک خودکار ’’ٹیکنالوجی‘‘ ایک پینڈورا باکس ہے جس کے کھلنے سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اوراس سے مقابلہ […]

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس […]

کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

کراچی: ملیر سے نامعلوم ملزمان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے حیات بلوچ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ایم پی اے کے بیٹے کو گاڑی سے اتار کے […]

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مختلف وفود سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کے لئے ان کے پاس گئے اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت […]