counter easy hit

مشال قتل کیس: 7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم

مشال قتل کیس کے 7ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا جبکہ چارسدہ سے مزید دو طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

`Mishal murder case: 7 suspects confessed the crime on front of police

Mishal murder case: 7 suspects confessed the crime on front of police

مشال قتل کیس کے سات ملزمان کو پولیس نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت مردان میں پیش کیا، پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے، اس لئے اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سول کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے جس کے بعد تمام سات ملزمان کوسول کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد مبینہ حلف لینے کی نئی وڈیو میں نظرآنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہےہیں۔ چارسدہ کے علاقے سرڈھیری سے پولیس نے مزید دوطلباء کوحراست میں لے لیاہے۔اس اہم کیس میں اب تک 24 ملزمان کو باضابطہ گرفتارکیاجاچکا ہے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی 13 اپریل سے بند ہے، مشال کے گھر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے طالب علم مشال کوتوہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشددکرکے قتل کردیاتھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website