counter easy hit

مشال قتل کیس؛ ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزم گرفتار

مردان: مشال قتل کیس میں ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان میں سے مزید ایک نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Mishal assassination, arrest 2 suspects with the help of video

Mishal assassination, arrest 2 suspects with the help of video

مشال قتل کیس میں ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 36 ہوگئی ہے، گرفتار ملزمان میں سے یونیورسٹی کے طالب علم فرحان نے بھی اعتراف جرم کر لیا جس کے بعد اعتراف جرم کرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور دو اہم ملزمان  پکڑے گئے ہیں، ملزم اشفاق خلجی کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا، اشفاق نے مارا جب کہ ملزم فضل رازق نے لاش کی بے حرمتی کی تھی، دونوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا جس پر طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website