counter easy hit

مشال کیس: تین ملزمان کا صحت جرم سے انکار، جیل بھیج دیا گیا

مشال قتل کیس کے تین ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیئے گئے، عدالت میں صحت جرم سے انکارپرتینوں ملزمان کوجیل بھیج دیاگیاہے، اہم کیس میں ایک ملزم کو مالاکنڈ ایجنسی سے حراست میں لے لیاگیا۔

Mishal case: three suspects deny health crime, was sent to jailed

Mishal case: three suspects deny health crime, was sent to jailed

مشال قتل کیس میں تین ملزمان کوچارروزہ ریمانڈ ختم ہونے پر اعترافی بیان رکارڈکرانے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاتوتینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعدیونیورسٹی کےسپرنٹنڈنٹ افسرخان،آفس اسسٹنٹ سجاداورطالب علم ولید کوجیل منتقل کردیاگیا۔ مالاکنڈ ایجنسی کے پہاڑی علاقے پلئی سے ایک ملزم عمران کو حراست میں لے لیاگیاہے۔ مشال کیس میں باضابطہ طورپر گرفتارملزمان کی تعداد32 ہے جن میں سے 13 ملزمان ریمانڈ پر ہیں جبکہ 19 کوجیل بھیج دیاگیاہے، یونیورسٹی غیرمعینہ مدت تک کےلئے اب تک بندہے۔ ایڈمن اسٹاف یونیورسٹی آتاہے اورتفتیشی اداروں کے اہلکار بھی وقفے وقفے سے یونیورسٹی کا رخ کرتے ہیں، صوابی میں مشال کے گھر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں ایک طالب علم مشال کو قتل کر دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website