counter easy hit

مشال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مقتول طالب علم مشال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ موت گولی لگنے سے ہوئی ۔

Mishal died from gunshot wounds, post-mortem report

Mishal died from gunshot wounds, post-mortem report

ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی سمری پشاور ہائیکورٹ کو بھجوادی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت مشتاق غنی نے  بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مشال قتل کی جوڈیشل انکوائری کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل انکوائری کی سمری پشاور ہائی کورٹ کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول مشال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی جس کے مطابق طالب علم کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائی تیز کردی ہے ۔ ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے۔ ایف آئی آر میں نامزد 12 ملزمان سمیت 100 کے قریب طلبہ کو گرفتار کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website