counter easy hit

Minister

ملک پر رحم کرو دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں، وزیراعظم

ملک پر رحم کرو دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں، وزیراعظم

میانوالی: وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو احتجاج کی ضرورت نہیں اس لئے مخالفین رحم کریں کیونکہ دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں۔ چشمہ تھری نیوکلیر پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا […]

نیتن یاہو نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات منسوخ کر دی

نیتن یاہو نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات منسوخ کر دی

فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرار داد منظورہونے کے بعد اسرائیل نے امریکا کے بعد برطانیہ سے بھی تعلقات خراب کرنا شروع کردئیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جنوری کی 17سے 20کے درمیان مجوزہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔ اسرائیل نے پہلے امریکا پر […]

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم نوازشریف کو ملاقات کے دوران سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف کو وزیرداخلہ نے بتایاکہ سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے لیے70ارب روپے کی مدد سے سول آرمڈ فورسز کے ونگز بنائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ […]

انتہاپسندانہ قوتوں کوشکست دینے کے لئے قوم کومتحد ہونا ہوگا، وزیراعظم

انتہاپسندانہ قوتوں کوشکست دینے کے لئے قوم کومتحد ہونا ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی، پرامن بقائے باہمی اورجمہوری اصولوں پرعمل پیراہونا ہوگا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی 140 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی […]

انورمجید سے تعلق ہے،چھاپوں کاوزیرداخلہ سےپوچھیں، زرداری

انورمجید سے تعلق ہے،چھاپوں کاوزیرداخلہ سےپوچھیں، زرداری

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر موقع پر مزار قائدؒ پرپیپلزپارٹی کے سابق کو چیئرمین آصف زرداری اور موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الگ الگ حاضری دی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،سابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک و دیگرکے ہمراہ مزار قائد پر […]

وزیراعظم نوازشریف کی آج 67ویں سالگرہ

وزیراعظم نوازشریف کی آج 67ویں سالگرہ

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج اپنی 67ویں سالگرہ منا رہے ہیں،وہ تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں، انہوں نےضیاء الحق کے دور میں سیاست میں قدم رکھا تھا۔ میاں محمد نواز شریف کی 67 سالہ زندگی میں 31 سال براہ راست سیاست میں گزرے،انہوں نے […]

وزیراعظم بننے کے بہت مواقع ملے لیکن کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی، چوہدری نثار

وزیراعظم بننے کے بہت مواقع ملے لیکن کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی، چوہدری نثار

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ مجھ پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا الزام غلط ہے جب کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں ورنہ مواقع تو بہت سے آئے تھے لیکن کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ […]

وزیراعظم کی آج اورکل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی آج اورکل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم میاں نواز شریف نےکل ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کو ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج رات سےکل کرسمس کےموقع پرملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کل کرسمس منا […]

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہےجس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور پیشہ ورانہ امور سے آگاہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی […]

وزیراعظم بوسنیا کیوں گئے!

وزیراعظم بوسنیا کیوں گئے!

وزیراعظم نواز شریف کے بعض اقدامات سے انسان پزل ہو کر رہ جاتا ہے۔ مجھ پر بھی اسوقت کچھ ا یسی ہی بوکھلاہٹ طاری ہے، کہ بوسنیا میںکیا رکھا ہے جو نوازاشریف نے اس ملک کا قصدکر لیا، یہ ملک سیرو سیاحت کے لئے مشہور نہیں، قدرتی حسن ضرور ہو گا، مشرقی یورپ سارے کا […]

آصف زرداری کو پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینی چاہیئے، وزیراعظم

آصف زرداری کو پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینی چاہیئے، وزیراعظم

سرائیوو: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو وطن واپس آکر پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لینی چاہیئے۔ بوسنیا ہرزے گوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری سے اچھا تعلق ہے جو […]

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوگئے

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوگئے

وزیر اعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزیگوینا روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم بوسنیا کے چیئرمین برائے کونسل آف منسٹرز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔ دفتر خارجہ کے مطابق آج وزیر اعظم نواز شریف بوسنیا روانہ ہو گئے ہیں،وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بوسنیا جائے گا […]

دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا، وزیراعظم

دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے لہذا پوری دنیا کو اس کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں کرسمس کی مناسبت سے قائم مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے […]

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے رہنمائی ہے: خرم دستگیر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے رہنمائی ہے: خرم دستگیر

لاہور (یس اردو نیوز ) وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے ایک رہنمائی ہے، اداروں کی کمی آنے والے سالوں میں پوری کرلیں گے۔ پولوکلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ 2012کے مقابلے میں آج دہشتگردی […]

وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں، حنیف عباسی

وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور  بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر سی پیک منصوبہ بھی خراب کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم […]

تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثارسے استعفے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثارسے استعفے کا مطالبہ کردیا

 اسلام آباد: پاكستان تحریك انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے فوری مستعفی ہونے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ كی رپورٹ كے بعد چوہدری نثار كوئی معقول راستہ اختیار كریں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار كی پریس كانفرنس پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریك انصاف كا كہنا تھا كہ […]

قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے، وزیر اعظم

قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے، وزیر اعظم

 اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے قوم یقین رکھے اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر ہمیں المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے، ہم […]

دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ میرے ایمان کا حصہ ہے، وزیر اعظم

دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ میرے ایمان کا حصہ ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ میرے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ فتنہ فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے ۔ اسلام آباد میں 40ویں ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو حادثے […]

وزیراعظم نواز شریف نے سبکدوش ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف نے سبکدوش ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔ یس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال […]

پاناما کیس میں وزیراعظم مستعفی ہوجاتے تو اتنی بےعزتی نہ ہوتی جتنی ہورہی ہے، شیخ رشید

پاناما کیس میں وزیراعظم مستعفی ہوجاتے تو اتنی بےعزتی نہ ہوتی جتنی ہورہی ہے، شیخ رشید

  اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوتے تواتنی بےعزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی چیزنہیں چھپائی، اگروزیراعظم کی تلاشی ہوتوشیخ رشید کی بھی […]

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ یس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی جانب سے جانب سے جمع کرائی گئی قرار […]

کیچڑ اچھالنے والے قوموں کی تعمیرنہیں کرسکتے، وزیراعظم

کیچڑ اچھالنے والے قوموں کی تعمیرنہیں کرسکتے، وزیراعظم

بلنگر: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدار تک پہنچنے کیلیے عوامی خدمت ہی واحد راستہ ہے اور اس کا فیصلہ 2018 میں ہوگا جب کہ کیچڑاچھالنے والے قوموں کی تعمیرنہیں کرسکتے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں سوراب ہوشاب شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ […]

وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست مسترد

وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیراعظم محمدنواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دےکر مسترد کردی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری فیصل نصیر کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔درخواست گزارکا الزام تھا کہ نواز […]