counter easy hit

نیتن یاہو نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات منسوخ کر دی

فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرار داد منظورہونے کے بعد اسرائیل نے امریکا کے بعد

Netanyahu canceled a meeting with British Prime Minister

Netanyahu canceled a meeting with British Prime Minister

برطانیہ سے بھی تعلقات خراب کرنا شروع کردئیے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جنوری کی 17سے 20کے درمیان مجوزہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔
اسرائیل نے پہلے امریکا پر قرارداد کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا اور اوباما انتظامیہ کی جانب اپنی توپوں کا رخ کرلیا ،اب جب برطانیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی تیاریاں کو ترک کرنے کا کہہ دیا ہے ۔
ادھرسلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد سے اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، امریکا میں اسرائیلی سفیر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اس قرارداد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے جو افسوس اور شرم کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ،مگر یہ ثبوت نئی ٹرمپ انتظامیہ کو دیں گے،وہ عوام کے سامنے لانا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ۔
سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور ہونے کے بعد فرانس نے 15 جنوری کو کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے جو ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہیں۔اس پر اسرائیلی وزیر دفاع برہم ہو گئےاور کہا فرانس میں رہنے والے یہودی اسرائیل آ جائیں۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب اریکات نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار دادد کے بعد اب اسرائیل کو بین الاقوامی جرائم کی عدالت اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں لے جائیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website