counter easy hit

قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے، وزیر اعظم

Assure the nation that the war against terrorism will win in complexion, Prime Minister

Assure the nation that the war against terrorism will win in complexion, Prime Minister

 اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے قوم یقین رکھے اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر ہمیں المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے، ہم آج کے دن کو کبھی نہیں بھول سکتے، مجھ سمیت پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے سوگ میں شریک ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں معصوم طلبا کو بے رحمانہ انداز میں شہید کیا گیا ننھے فرشتوں کو شہید کرنے والوں پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا اور ان کی کمر توڑ دی ہے، ملک کی بقا کی اس جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں اورعوام کی بے شمار قربانیاں شامل ہیں، قوم یقین رکھے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website