counter easy hit

Minister

مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی ضرورت ہے،چدم برم

مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی ضرورت ہے،چدم برم

سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ نئی دلی میں ایک انٹرویو کے دوران پی چدم برم کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی حکومت اورمقامی حکومت کا نقطہ نظر غلط ہےاور حالات سنبھالنے کیلئے حکومت کو نیا نقطہ نظر اپنانا […]

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، وزیراعظم

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا لیکن اب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ، اقتصادی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں […]

وزیر خزانہ کی پی بی اے کے وفد سے ملاقات

وزیر خزانہ کی پی بی اے کے وفد سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیر خزانہ کو ٹی وی چینلز کو ٹیکس کے حوالے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، ملاقات میں ٹی وی چینلز کے واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف مرحلوں […]

وزیر خوراک پنجاب کا گوالوں کے خلاف آپریشن

وزیر خوراک پنجاب کا گوالوں کے خلاف آپریشن

لاہور میں وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نےڈی جی فوڈاتھارٹی کے ہمراہ سگیاں پل پرگوالوں کےخلاف آپریشن میں شرکت کی۔انہوں نےشیخوپورہ اورننکانہ سےلاہور لائےجانےوالےدودھ کی چیکنگ کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ علی الصبح ناکے لگا کر تمام شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ لاہور میں مجموعی […]

::::ٹرمپ تو ٹرمپ‘ آسٹریلوی وزیراعظم بھی کم نہیں

::::ٹرمپ تو ٹرمپ‘ آسٹریلوی وزیراعظم بھی کم نہیں

امریکی میڈیا کو اپنے وسائل اور تجزیاتی صلاحیتوں پر بڑا مان رہا ہے۔ اس میڈیا کے معتبر گردانے رپورٹروں اور کالم نگاروں میں سے کوئی ایک بھی لیکن ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت کا اندازہ نہ لگا پایا۔ وہ حیران کن انداز میں امریکی صدر منتخب ہوگیا تو محض چند گنے چنے صحافیوں نے ایمان دارانہ عاجزی […]

وزیراعظم ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں، بلاول

وزیراعظم ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں، بلاول

واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں۔ ن لیگ پنجاب میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ اپنی پریس بریفنگ کے دوران بلاول کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار […]

وزیراعظم نے کراچی حیدرآباد موٹروے کے 75 کلومیٹر ٹریک کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے کراچی حیدرآباد موٹروے کے 75 کلومیٹر ٹریک کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی حیدرآباد موٹروے کے 75 کلومیٹر ٹریک کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ طیاروں اور ہیلی کاپٹر پر سیر کرنے والے سڑک کی اہمیت کیا جانیں، آج لوگ اپنی آنکھوں سے ایک نیا پاکستان تعمیر ہوتا دیکھ رہے ہیں،ان شاء اللہ 2018 تک تمام وعدے پورے ہوں […]

وزیر داخلہ کا بلاگروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس

وزیر داخلہ کا بلاگروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اےکی جانب سے بلاگرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا یہ کیسےممکن ہے کہ ایف آئی اے تفتیش کے بغیر کسی کےخلاف مقدمہ درج کرلے، بلاگرز اور ان کے خاندان والے کئی […]

بزنس فرینڈلی وزیراعلیٰ اور آن لائن ٹرانسپورٹ سسٹم

بزنس فرینڈلی وزیراعلیٰ اور آن لائن ٹرانسپورٹ سسٹم

ہمیشہ بہت دیانت داری سے میں نے اعتراف کیا ہے کہ علم معاشیات اور اس سے جڑے معاملات کا مجھے ککھ پتہ نہیں۔ کسی صحافی کے لئے جو سیاسی امور پر لکھنے کا دعوے دار ہو،اس علم کی بنیادی شدھ بدھ مگر انتہائی ضروری ہے۔دنیا میں کسی بھی حکومت کی مقبولیت کا بنیادی انحصارویسے بھی […]

حافظ سعید کی نظربندی 90 روز کیلئے کی گئی، وزیر قانون پنجاب

حافظ سعید کی نظربندی 90 روز کیلئے کی گئی، وزیر قانون پنجاب

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کی نظربندی 90 روز کے لیے کی گئی ہے، رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی فی الحال 90دنوں کے لیے ہے، ان افراد کو فورتھ شیڈویل میں بھی شامل کرلیا گیا ہے، اس کے علاوہ دیگر […]

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، 1969 کی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم ہاؤ س میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فلسطینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم […]

ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، برطانوی وزیراعظم

ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، امریکا اور برطانیہ کے دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا دور ختم ہوگیا۔ ری پبلکن سینیٹرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکام پالیسیوں کو دہرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی […]

روسی وزیر تعلیم کی اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی حمایت

روسی وزیر تعلیم کی اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی حمایت

روس کی وزیرتعلیم نے اسکولوں میں مسلمان اساتذہ اور طالبات کے اسکارف پہننے پرپابندی کی حمایت کی ہے۔ روسی وزیر تعلیم اوگلا ویسلیوا نے کہا کہ روس میں تعلیم کا نظام ہر قسم کی دینی تفریق سے بالاتر ہونا چاہیے۔ ان کے خیال میں ایمان رکھنے والوں کواسکارف جیسی ظاہری چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔وزیر […]

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس میں جسٹس گلزار نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ شریف خاندان کے کاروبارسے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا کہ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ ان کا نام پاناما میں کہیں نہیں،پھرنواز شریف پر کیسے پاناما پیپرز کی ذمہ داری ڈال […]

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے، وزیر اعظم

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے،اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے یہ بات لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل سے گفتگو میں کہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں ترقی […]

بیرونی دولت پر آ ہنی ہاتھ، وزیر خزانہ کا نیا محاذ

بیرونی دولت پر آ ہنی ہاتھ، وزیر خزانہ کا نیا محاذ

اسحق ڈارا س ملک کے وزیر خزانہ ہیں، وہ آئینی طور پر اس بات کے مکلف ہیں کہ ملک کا خزانہ بھرا رہے، اورلبا لب بھرا رہے۔ اور اسحق ڈار نے اپنا یہ فریضہ بطریق احسن انجام دیا ہے ۔ اس وقت ملک ے زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، […]

ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا بھارتی وزیر کھیل کو حجاب سے متعلق کرارا جواب

ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا بھارتی وزیر کھیل کو حجاب سے متعلق کرارا جواب

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ میں گیتا پھوگاٹ کی کم عمری کاکردار کرنے والی ننھی زائرہ وسیم نے بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل کو حجاب سے متعلق بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندو انتہاپسند جماعتیں اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کا کوئی بھی […]

وزیر خزانہ کا شکوہ اور بالکل بجا شکوہ

وزیر خزانہ کا شکوہ اور بالکل بجا شکوہ

میں ٹی وی بہت کم کھولتا ہوں، ابھی اسکرین آن کی ہے تو وزیر خزانہ اسحق ڈار کے الفاظ میرے دل میں تیر کی طرح پیوست ہو گئے ہیں، انہوںنے شکوہ کیا ہے کہ ترقی کا خواب پورا ہوتے دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ اسحق ڈار نہ تو طلا ل چودھری ہیں، […]

وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیلز ٹیکس کی براہ راست کٹوتی کے معاملے اور پاک چین اقتصادی راہداری پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایف بی آر کی طرف سے سیلز ٹیکس کی براہ راست کٹوتی کا مسئلہ اٹھایا۔ […]

انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیر امداد پتافی سٹپٹا گئے

انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیر امداد پتافی سٹپٹا گئے

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن امداد پتافی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر کے درمیان خوب تکرار ہوئی۔انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیرامداد پتافی سٹپٹاگئے۔ آج اجلاس میں سوال جواب سیشن کے دوران امدا پتافی نے نصر ت سحر کو ڈرامہ کوئین اور رسی […]

لاپتا بلاگرز پر مقدمات کی خبروں میں صداقت نہیں،وزیر داخلہ

لاپتا بلاگرز پر مقدمات کی خبروں میں صداقت نہیں،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لاپتا بلاگر سے متعلق میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہےکہ لاپتا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں،یہ خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتا بلاگر سے متعلق […]

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

مدینتہ الاولیا ،ملتان میں حکومت کی جانب سے ایک بڑا میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے اور کچھ دنوں کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ میٹرو منصوبے کا روٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالہ تک ہے جس کی لمبائی 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک ہے ، انتظامیہ […]

جنابِ وزیراعظم کب وطن واپس آئیں گے؟

جنابِ وزیراعظم کب وطن واپس آئیں گے؟

وزیراعظم میاں نواز شریف نے مختلف مقامات پر عام جلسوں سے خطاب اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی برادری کو (اپنے دَور میں) پاکستان میں ہونے والی ترقی سے آگاہ کِیا۔ پھر طے شدہ پروگرام کے مطابق علاج کے لئے برطانیہ تشریف لے گئے۔ سرکاری […]