counter easy hit

انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیر امداد پتافی سٹپٹا گئے

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن امداد پتافی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر کے درمیان خوب تکرار ہوئی۔انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیرامداد پتافی سٹپٹاگئے۔

Provincial minister Imdad Pitafi will sets the strap on request of response in english

Provincial minister Imdad Pitafi will sets the strap on request of response in english

آج اجلاس میں سوال جواب سیشن کے دوران امدا پتافی نے نصر ت سحر کو ڈرامہ کوئین اور رسی جل گئی بل نہیں گیا جیسے جملے بھی بولے۔نصرت سحر نےمیر پور خاص روڈ سے متعلق سوال کیا تو وزیر ورکس امداد پتافی نے جواب دیا کہ موسم ہے عاشقانہ۔نصرت سحر نے انگلش میں جواب پڑھ کر سنانےکو کہا توبولے،میرے چیمبر میں آجائیں پڑھ کر سنادونگا۔امداد پتافی کی گلابی انگریزی پر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزرا بھی ہنس پڑے۔امدا پتافی کے ان جملوں پر نصرت سحربرہم ہوگئی اور بولی کہ ایک وزیر بدتمیزی کررہا ہے،چیمبر میں اپنی ماں بہنوں کو بلائیں۔اس پر قائم مقام اسپیکر نے امداد پتافی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ممبرہیں ان کو تنگ نہ کریں۔اس نوک جھونک سے قبل پیپلزپارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے سندھ اسمبلی میں بلاول بھٹو کی ریلی میں فیصل آباد میں بجلی بند کرنے کا معاملہ اٹھا یا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایوان میں کھڑے ہوکر شدید احتجاج کیا۔ایوان میں شور شرابے کے باعث قائم مقام اسپیکر شہلارضا نےاجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website