counter easy hit

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، 1969 کی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے۔

Peace can not be in the Middle East without solving the Palestinian issue, Prime Minister

Peace can not be in the Middle East without solving the Palestinian issue, Prime Minister

فلسطینی صدرمحمود عباس کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم ہاؤ س میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فلسطینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فلسطینی صدرسے ملاقات انتہائی مفید رہی اور وہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلاء کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے ،فلسطین کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہوسکتا ، عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے معروف ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے مسئلہ فلسطین زندہ رکھنے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر بات ہوئی ہے اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے مضمرات پر بھی بات ہوئی ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے مرکزی دروازے پرمعزز مہمان کا استقبال کیا۔پاک فوج کےچاک وچوبند دستے نے فلسطینی صدرمحمود عباس کو سلامی دی۔صدرنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website