counter easy hit

وزیراعظم ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں، بلاول

واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں۔ ن لیگ پنجاب میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

The Prime Minister inaugurated three times each project, Bilawal

The Prime Minister inaugurated three times each project, Bilawal

اپنی پریس بریفنگ کے دوران بلاول کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا اور نئی امریکی حکومت ابتدائی دور میں ہے، مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے احکامات کامیاب نہیں ہونگے۔ بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں ناکام رہی، نیشنل ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ہم نے کردار ادا کیا تھا۔ معاشی ترقی کے لیے عوام کو اختیار دینا ضروری ہے۔ پاکستان میں عوامی مفاد کے لیے سب سے زیادہ ہم نے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے، ہم محدود وسائل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کراچی آپریشن کوئی مذاق نہیں تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website