counter easy hit

سن 1954 میں افغان حکومت نے انضمام کی درخواست کی تھی

سی آئی اے کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1954 میں افغان حکومت نے امریکا سے رابطہ کرکے پاکستان اور افغانستان کے انضمام کی درخواست کی تھی۔

دستاویزات کے مطابق اس انضمام کےلئےافغان حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا تھا تاہم پاکستان کو اس بارےمیں کئی شکوک و شبہات تھے۔

بتاریخ 14 اکتوبر 1954 کی اس دستاویز میں لکھا ہے کہ افغانستان کے وزیر خارجہ نے امریکا سے مدد کی درخواست کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ملانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کو بڑھتے ہوئے سوویت اقتصادی غلبے سے بچانے کا واحد راستہ یہی ہے اور یہ ان کے ملک کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

تاہم پاکستان کے وزیر اعظم محمد علی جن سے پہلے ہی رابطہ کیا جاچکا تھا،انہوں نے مبینہ طور پر اس منصوبے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website