counter easy hit

عامر خان اور دپیکا مقبولیت میں سب سے آگے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا شمار فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

Aamir Khan and Deepika forefront in the popularity

Aamir Khan and Deepika forefront in the popularity

بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں عامر خان جبکہ خواتین اداکاروں میں دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’دنگل‘‘ کے حوالے سے کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی ہالی ووڈ فلم’’ٹرپل ایکس‘‘کے حوالے سے میڈیا میں نظر آ رہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان دونوں بالی ووڈ اداکاروں نے ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹائم سیلیبیکس کی رینکنگ کے مطابق مرد اداکاروں کی بات کی جائے تو شاہ رخ دوسرے نمبر پر ، سلمان خان تیسرے نمبر پر اور رنویر سنگھ چوتھے نمبر پر رہے۔خواتین اداکاروں میں پریانکا چوپڑا دوسرے، سونم کپور تیسرے اور انوشکا شرما چوتھے نمبر آگئی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website