counter easy hit

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں خدشہ تھا کہ بھارت پاکستان کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کہوٹہ پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اس بارے میں صدر جنرل ضیا الحق کو خبردار کیا تھا اور وہ بھارت کو سمجھانے کے لیے ایک ایلچی بھیجنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔

In the '80s USA feared of Indian attack on Kahuta

In the ’80s USA feared of Indian attack on Kahuta

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی حال میں عام کی جانے والی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کہوٹہ کے ایٹمی پلانٹ پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا، سترہ اپریل 1981 کے سی آئی اے کے ایک میمو کے مطابق سی آئی اے کے ایک اہل کار نے امریکی سینیٹرز کو آگاہ کیا کہ بھارت کے کہوٹہ پر حملے کا خدشہ موجود ہے۔ایک اور دستاویز کے مطابق سی آئی اے اس بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ تیار کرنا چاہتی تھی کہ پاکستان کے جوہری عزائم پر بھارت کے ممکنہ ردعمل کیا ہوسکتے ہیں، 80 کی دہائی کی دیگر دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں کشیدگی بڑھنے پر امریکا پریشان تھا اور ریگن انتظامیہ خطے میں ایک ایلچی بھیجنے پر غور کررہی تھی۔رونالڈ ریگن نے جنرل ضیاء الحق کو خبردار کیا تھا کہ بھارت، پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے فوجی کارروائی کرسکتا ہے، دستاویز کے مطابق اگر ایلچی بھیجا جاتا تو اس کا کوئی فائدہ نہ ہوتا کیونکہ پاکستان کا ردعمل بھارت کے ردعمل سے مشروط تھا لیکن بھارت سے کسی تعاون کی امید نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ امریکا کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website