counter easy hit

be

’’مس ماڈل آف ترکی‘‘ زوہیب حسن کیساتھ ویڈیو البم میں جلوہ گر ہونگی

’’مس ماڈل آف ترکی‘‘ زوہیب حسن کیساتھ ویڈیو البم میں جلوہ گر ہونگی

’’سلسلے ‘‘کی عکسبندی ترکی کیساتھ ساتھ بلیک سی پربھی کی گئی ،ہدایتکارشایان ہیں ،گلوکاراداکاری کے جوہربھی دکھائیں گے کراچی: ماضی میں پاپ میوزک کو دنیا بھرمیں پاکستان کے حوالے سے نئے رنگ دینے والے بہن بھائی گلوکارہ نازیہ حسن ( مرحومہ ) اورگلوکار زوہیب حسن کا نام آج بھی پاپ گائیکی میں نمایاں طور پر […]

کلبھوشن ہو یا کوئی دہشتگرد ، قانون کے مطابق سزا ملے گی : اعزاز چودھری

کلبھوشن ہو یا کوئی دہشتگرد ، قانون کے مطابق سزا ملے گی : اعزاز چودھری

سعودی عرب میں نواز ٹرمپ ملاقات سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئے گی :پاکستانی سفیر کی واشنگٹن میں صوفی نائٹ کی تقریب میں گفتگو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ ہوئی جس میں دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں امریکیوں نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا اس موقع […]

مشال خان کا چہلم آج صوابی میں ہو گا

مشال خان کا چہلم آج صوابی میں ہو گا

مردان یونیو رسٹی کے طالب علم مشال خان کا چہلم آج صوابی میں ان کے آبائی علاقے زیدہ میں ہوگا۔ مشال خان کے چہلم پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور تعزیتی جلسہ ہو گا جس میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کےارکان شرکت کریں گے۔ 13 اپریل کومردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشال خان […]

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نظام مزید بہتر ہوگا، اے ڈی خواجہ

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نظام مزید بہتر ہوگا، اے ڈی خواجہ

حیدرآباد: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا کام ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز میں کیا اس لیے وہ موجودہ صورتحال سے مایوس نہیں ہوئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ حکومت سندھ سے پوچھا جائے کہ وہ کس […]

سونا 25 ڈالر اور خام تیل ڈھائی ڈالر مہنگا ہو گیا

سونا 25 ڈالر اور خام تیل ڈھائی ڈالر مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر اورر خام تیل ڈھائی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ڈھائی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور خام تیل 48 ڈالر 17 سینٹس سے بڑھ کر 50 ڈالر 67 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا۔ ماہرین […]

فیصلے پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا، دفترخارجہ

فیصلے پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا، دفترخارجہ

عالمی عدالت انصاف کے کلبھوشن کے معاملے پر فیصلے کے بعد دفترخارجہ کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ تمام […]

لائیو: حتمی فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہ دی جائے، عالمی عدالت

لائیو: حتمی فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہ دی جائے، عالمی عدالت

عالمی عدالت کے جج رونی ابراہم نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا اور کہا کہ عالمی عدالت اس معاملے کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 1 کے تحت […]

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی اسلام آباد (یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ مکمل کرکے […]

اسرائیل میں سفارتخانے کی منتقلی کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں، امریکا

اسرائیل میں سفارتخانے کی منتقلی کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں، امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کررہا ہے ۔ اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس بات کا […]

وفاقی ترقیاتی بجٹ 10 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان

وفاقی ترقیاتی بجٹ 10 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تک مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال سی پیک میں شامل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دیامیر بھاشا ڈیم، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ سمیت وزیر اعظم کے خصوصی پروگراموں کے تحت اہم منصوبے وفاقی ترقیاتی پروگرام میںشامل کیے […]

سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے، مصطفیٰ کمال

سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے، مصطفیٰ کمال

 کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کی تمام تر حقیقت سامنے آنی چاہیئے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم آسائشیں نہیں شہریوں کے لئے حقوق کی بات کر رہے ہیں، […]

مستونگ خودکش حملہ، مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا

مستونگ خودکش حملہ، مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا

مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام آج کوئٹہ میں احتجاج کرے گی۔ جمعیت علما اسلام کے ترجمان کا کہنا ہے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں آج مظاہرے کیے جائیں گےجبکہ دیگر شہروں میں احتجاج کل […]

شب برأت آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

شب برأت آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

کراچی: شب برأت آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جہاں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ ملک بھر کی تمام چھوٹی، بڑی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں علمائے کرام […]

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا […]

خانہ شماری کا دوسرا مرحلہ آج مکمل کرلیا جائے گا

خانہ شماری کا دوسرا مرحلہ آج مکمل کرلیا جائے گا

ملک میں جاری چھٹی خانہ اور مردم شماری کے دوسرے مرحلےمیں خانہ شماری کا عمل آج مکمل کر لیا جائےگا۔ ملک کے 87 اضلاع میں خانہ شماری کا عمل 27 اپریل تک جاری رہا جبکہ باقی کےاضلاع میں 28 اپریل سے شروع ہونے والا خانہ شماری کا عمل آج مکمل کر لیا جائے گا، مردم […]

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان میں گرمی کم ہونے کی نوید سنا دی، میٹ آفس کے مطابق مئی کا موسم کچھ بہتر ہوگا، رمضان میں بھی گرمی تنگ نہیں کرے گی، کچھ ہی دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بھی ملک کے […]

حکمران لاکھ کوشش کر لیں لیکن وہ بچ نہیں پائیں گے، آصف زرداری

حکمران لاکھ کوشش کر لیں لیکن وہ بچ نہیں پائیں گے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکمران کے وعدے اور دعوے سب جھوٹے نکلے اب یہ لاکھ کوشش کرلیں ان کا بچنا ناممکن ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے جب حکمرانوں کو ان کے عوام سے کئے گئے […]

فرانس: صدارتی انتخابات کی مہم ختم، کل ووٹ ڈالے جائیں گے

فرانس: صدارتی انتخابات کی مہم ختم، کل ووٹ ڈالے جائیں گے

فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم کا وقت ختم ہوگیا، کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری صدارتی مباحثے میں صدارتی امیدوار میکرون نے لی پین پر واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اعتدال پسند نوجوان امیدوار ایمانیول میکرون پہلے اور قوم پرست میرین لی پین دوسرےنمبرپر رہیں۔ میکرون کاروباری […]

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان تحریک انصاف

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان تحریک انصاف

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پرہمیں پورا اور مکمل اعتماد […]

گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، خورشید شاہ

گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، خورشید شاہ

 کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں جب کہ گورنر کو سیاسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا اور ہمیں غیر جانبدار گورنر چاہیے لہذا گورنر استعفی دے کر سیاست کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت […]

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے صوفیوں کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تیسری عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن صوفی ازم کی ایک ہی […]

جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائیگا، جسٹس اعجاز افضل

جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائیگا، جسٹس اعجاز افضل

سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائے گا۔ جسٹس اعجاز افضل نے پاناما فیصلے کی غلط تشریح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک […]

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال، دونوں […]

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شمشیر علی ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کے صدر نے شمشیر علی ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا […]