counter easy hit

وفاقی ترقیاتی بجٹ 10 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تک مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

Federal development budget likely to be allocated Rs 10 billion

Federal development budget likely to be allocated Rs 10 billion

آئندہ مالی سال سی پیک میں شامل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دیامیر بھاشا ڈیم، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ سمیت وزیر اعظم کے خصوصی پروگراموں کے تحت اہم منصوبے وفاقی ترقیاتی پروگرام میںشامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی ( اے پی سی سی) میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول اور اہم منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی بجٹ 1000 ارب روپے سے زائدرکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ صوبائی ترقیاتی بجٹ 1 ہزار 150 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال میں وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی شعبے کے لیے 115 ارب روپے سے زائد رقم مختص کیے جانے کی توقع ہے جبکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے این ایچ اے کی جانب سے 500 ارب روپے مانگے گئے تھے تاہم ذرائع کاکہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب روپے تک مختص کیے جائیں گے۔ اسی طرح وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے لیے 20 ارب روپے، خصوصی ترقیاتی پروگراموں کے لیے 28 سے 30 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں آئندہ مالی سال حکومت کے ترقیاتی پروگرام کے تحت چائنا کی فنانسنگ سے دیا میر بھا شا ڈیم منصوبے پر بھی کام شروع کیا جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر ایئرپورٹ، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں توانائی سیکٹر اور انفرااسٹرکچر کے لیے زیا دہ رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website