counter easy hit

حکمران لاکھ کوشش کر لیں لیکن وہ بچ نہیں پائیں گے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکمران کے وعدے اور دعوے سب جھوٹے نکلے اب یہ لاکھ کوشش کرلیں ان کا بچنا ناممکن ہے۔

The ruling may million try but they will not be spared, Asif Ali Zardari

The ruling may million try but they will not be spared, Asif Ali Zardari

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے جب حکمرانوں کو ان کے عوام سے کئے گئے وعدے یاد کرائے تو وہ مشتعل ہوگئے جس پر حیرت ہوئی لیکن ہم حکمرانوں کووعدے یاد کراتے رہیں گے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اورعوام کے حقوق کے لئے آوازبلند اور جدوجہد جاری رکھیں گے جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہمارا احتجاج چاروں صوبوں میں جاری رہے گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے اور دعوے جھوٹے نکلے اب ملک کے حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں اور یہ لاکھ کوششیں بھی  کرلیں تو بچ نہیں سکیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت مخالف اتحاد، احتجاج اور انتخابی تعاون کی حکمت عملی طے کی گئی اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی سطح پر سیاسی اتحاد پرغور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے  آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کوہدف دے دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website