counter easy hit

at

بنگلادیش پریمئیر لیگ کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا

بنگلادیش پریمئیر لیگ کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا

بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، بنگلادیش میں گزشتہ دنوں سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ایونٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا، پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان کھیلا جائےگا۔بی پی ایل کے تمام مقابلے جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ […]

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

کراچی شرقی کے علاقے ملیر 15پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ، مظاہرین قریبی گلیوں میں چلے گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، ملیر کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین قریب واقع ایک عمارت سے پتھراؤ کررہے ہیں۔ شہر میں فرقہ […]

الزامات کا دورانیہ ختم ،ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ،مریم اورنگزیب

الزامات کا دورانیہ ختم ،ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب الزامات کادورانیہ ختم اور ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ہے ۔ طلال چودھری نے کہا کہ مائنس نوازشریف مخالفین کی پرانی خواہش ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس پہلے دن سے مضبوط تھا اسی […]

سکھر: بجلی کی فراہمی صبح7 بجے سے معطل، شہریوں کو شدید مشکلات

سکھر: بجلی کی فراہمی صبح7 بجے سے معطل، شہریوں کو شدید مشکلات

سکھر شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح7 بجے سے معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیپکو نے 12گھنٹے بجلی معطل کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ 15 گھنٹے سے زائد گزر گئے، لیکن اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی ہے۔ سیپکو کی جانب سے گزشتہ روز شہریوں کو […]

بٹل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ

بٹل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ

بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے بھرپورجواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح بٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کی ، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب […]

گڈانی شپ یارڈ آتشزدگی، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

گڈانی شپ یارڈ آتشزدگی، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

گڈانی میں جہاز پر لگنے والی آگ پر تو قابو پالیا گیا، لیکن اس آگ سے ہونے والے جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے، حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے مزيد 3 افراد آج دم توڑ گئے ، جس کےبعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25تک پہنچ گئی ہے۔ آج جاں بحق […]

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے تاہم موٹر وے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج دھند کا راج کچھ کم ہے۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق لاہورسےسیال موڑتک ، موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فور فیصل آباد […]

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، وہیں امریکا کی ایک معروف کمپنی نے ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ جرمنی میں فٹبال کے میدان میں امریکا کی مشہورکمپنی نے بیک وقت […]

بلاول بھٹو نے میاں صاحب اور عمران خان پر طنز کے تیر چلا دئیے

بلاول بھٹو نے میاں صاحب اور عمران خان پر طنز کے تیر چلا دئیے

ڈہرکی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہماری جانب سے کیے جانے والے چار مطالبات نہ مانے گئے تو نقصان میاں صاحب کا ہی ہوگا اس حکومت میں قوم کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ دی یس اردو نیوز  کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی […]

ٹرمپ کا ہیلری سے متعلق ای میلز سامنے آنے پر خوش اظہار

ٹرمپ کا ہیلری سے متعلق ای میلز سامنے آنے پر خوش اظہار

نیویارک : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری سے متعلق ای میلز سامنے لانے پر امریکی کانگریسی رہنما کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ہیلری کلنٹن دوبارہ تحقیقات کے بیان پر ڈائریکٹر ایف بی آئی پر بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر […]

تحریک انصاف کا یوم تشکر ، اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ

تحریک انصاف کا یوم تشکر ، اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ

عمران خان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی شروعات ہو گئی ، چند دنوں میں پتہ چلے گا کتنی بڑی جیت ہوئی  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی شروعات […]

گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی

گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی

پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،جنرل سیکرٹری نبیل طارق لاہور: گڈز ٹرانسپورٹرز ا تحاد کی جانب سے کنٹینروں کو نہ چھوڑنے پر تمام منڈیوں اور ہول سیل مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی گئی جس کے باعث نہ صرف تاجروں کو […]

لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا

لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا

لاہور چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اسپتال میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ لاہور: لاہور کے چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اسپتال کے اندر احتجاج کیا […]

پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے ڈیموکریسی پارک میں احتجاج کی اجازت

پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے ڈیموکریسی پارک میں احتجاج کی اجازت

عدالت نے دھرنے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ پریڈ گرائونڈ کے سوا کسی اور مقام پر احتجاج نہ کریں اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈیمو کریسی پارک میں دھرنا دینے کی اجازت دے دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی […]

’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ کے جلوہ گر ہونے پر آتش بازی

’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ کے جلوہ گر ہونے پر آتش بازی

ممبئی: شاہ رخ خان نے قریبی دوست کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں بھی ایک منفرد کردار ادا کیا ہے اور رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں ایشوریا رائے کے سابق شوہر کے کردار میں نظر آئے۔ شاہ رخ خان کے اس سین کا ان کے مداحوں میں کافی چرچا تھا اور […]

عمران خان آج نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

عمران خان آج نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج (اتوار) کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ کپتان موٹروے کے قریب پارٹی کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کریں گے۔ اسلام آباد:  خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ چیئرمین عمران خان اتوار کی صبح نوشہرہ جائیں گے جہاں وہ دوپہر […]

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمے لگا لئے

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمے لگا لئے

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو خیموں میں ٹھہرایا گیا۔ سردی سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں نے آگ جلا لی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی بنی گالا پہنچ گئیں۔ اسلام آباد:  اسلام آباد دھرنے کیلئے تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بنی گالہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے […]

تحریک انصاف کی ریلی منسوخ، کارکنوں کے بنی گالا میں ڈیرے

تحریک انصاف کی ریلی منسوخ، کارکنوں کے بنی گالا میں ڈیرے

بنی گالہ میں ڈیرے ڈالے تحریک انصاف کے کارکنوں کےلیے خیمے ، بستر اور کمبل پہنچا دیے گئے۔ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والی وارم اپ ریلی بھی منسوخ کردی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر کئی کارکنوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ کارکنوں کےلیے […]

کراچی :چڑیا گھر میں مچھلی گھر اور بطخوں کے تالاب کی تعمیر شروع

کراچی :چڑیا گھر میں مچھلی گھر اور بطخوں کے تالاب کی تعمیر شروع

سندھ حکومت کی جانب سے چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا حامل بنانے کیلئے معروف آرکیٹیکٹس ڈٰیزائنرز کا انتخاب کر لیا ہے کراچی: کراچی چڑیا گھرکی قسمت بدلنے کو ہے ، سندھ حکومت نے مچھلی گھر اور بطخوں کے تالاب کی تعمیر کا کام شروع کردیا ۔کراچی والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب […]

غلط فیصلوں کی بھرمار ، دھرما سینا کا امپائرنگ کیریئر دائو پر لگ گیا

غلط فیصلوں کی بھرمار ، دھرما سینا کا امپائرنگ کیریئر دائو پر لگ گیا

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں ان کی امپائرنگ پر دس ریویو لئے گئے ، چٹا گانگ ٹیسٹ میں ان کے آٹھ فیصلوں کو بدلنا پڑا چٹاگانگ: سری لنکن ایلیٹ میچ آفیشل کمار دھرما سینا کا امپائرنگ کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہو گیا ہے جنہوں نے بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ […]

بازار سات بجے بند ، حکومت اور تاجرؤں کا اجلاس آج ہوگا

بازار سات بجے بند ، حکومت اور تاجرؤں کا اجلاس آج ہوگا

سندھ میں بازار سات بجے بند کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت اور تاجروں کا اجلاس آج ہوگا۔ محمد سالک عمر کوٹ کے تاجر ہیں ۔ اپنی دکان کے لئے سامان وہ کراچی سے خریدتے ہیں ۔ مارکیٹ اگر جلدی کھل جائیں تو خریداری کر کے عمرکوٹ واپس پہنچنا ایک دن کا کام ہے لیکن […]

امریکی چڑیا گھر میں نایاب ننھا گینڈا توجہ کا مرکز

امریکی چڑیا گھر میں نایاب ننھا گینڈا توجہ کا مرکز

امریکہ کے لووا چڑیا گھر میں پیدا ہونےوالا گینڈا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ننھے مہمان کو دیکھنے کیلئے لوگ جوق در جوق چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں اورگینڈے کی دلچسپ اور دل موہ لینے والی شرارتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 11اکتوبرکو پیدا ہونے والا گینڈا ماں کے […]

ملائیشین پام آئل نرخ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ملائیشین پام آئل نرخ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ملائیشیا کے پام آئل کے نرخ گذشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئے ،ملائیشیا برسا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں آئندہ سال جنوری کے لئے ملائیشیا کے پام آئل کے کنٹریکٹ نرخ میں 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2768 رنگٹ(666 ڈالر)فی ٹن میں طے ہوا۔ انٹر ٹریڈ میں پام آئل کے دام 2778 […]

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع ہوگئی ۔ حکومت سندھ لال مرچ کے کسانوں کو فائدہ دینے کے لیے 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔ پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں کرنسی ، سونا چاندی اور کروڈ آئل کی ٹریڈنگ کے بعد اب لال مرچ کی ٹریڈنگ کا آغاز […]