counter easy hit

گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی

Goods Transporters Union deliveries of goods at markets

Goods Transporters Union deliveries of goods at markets

پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،جنرل سیکرٹری نبیل طارق

لاہور: گڈز ٹرانسپورٹرز ا تحاد کی جانب سے کنٹینروں کو نہ چھوڑنے پر تمام منڈیوں اور ہول سیل مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی گئی جس کے باعث نہ صرف تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ہول سیل مارکیٹوں میں بھی کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں ۔ فصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں کنٹینرز کی پکڑ دھکر کے بعد گڈز ٹرانسپورٹر اتحاد کی جانب سے ہول سیل منڈیوں میں مال کی ترسیل بند کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے اب ٹرانسپورٹر یہ کاروبار ہی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website