counter easy hit

پاکستان

زاہد اقبال خان کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا اشتہار

زاہد اقبال خان کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا اشتہار

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا اشتہار۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 700

پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے: آرمی چیف

پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئیوری کوسٹ پہنچ گئے ہیں جہاں پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات ہے۔ آرمی چیف دن بھر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ رہے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ان کی خدمات […]

امن کی خاطر بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم

امن کی خاطر بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم

مالٹا (جیوڈیسک) دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مالٹا میں موجود دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست اور شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کثیر الجہتی چیلنجوں سے […]

پاکستان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گیا، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گیا، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور رفعت اللہ مہمند نے پُراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے پاکستان کو پچاس رنز تک پہنچایا تاہم آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش میں احمد شہزاد آؤٹ ہو کر […]

اسلامی جمہوریہ پاکستان

اسلامی جمہوریہ پاکستان

تحریر : صحاب آشو، فیصل آباد قائداعظم نے جب دیکھا کہ برصغیر میں انگریزوں کے بعد ہندو اپنی اجارہ داری قائم کر لیں گے تو انھیں اس بات کا احساس ہوا کہ اگر ہندوؤں نے اپنی حکومت قائم کر لی تو مسلمانوں کا کیا حال ہو گا. وہ تو اپنے مذہب پر عمل کرنے کے […]

عمران خان کے نئے رہنما مہاتما گاندھی

عمران خان کے نئے رہنما مہاتما گاندھی

تحریر: سید انور محمود عمران خان کرکٹ کےایک اچھے کھلاڑی تھے، ایک اچھے سوشل ورکر بھی ہیں جسکا ثبوت شوکت خانم کینسر ہسپتال ہے، وہ ایک اچھے تعلیمی ریفامر بھی ہیں نمل یونیورسٹی اسکی مثال ہے، لیکن ایک سیاست دان کی حیثیت سے وہ قطعی ناکام ہیں، کبھی وہ طالبان کے حامی ہوتے ہیں تو […]

بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا

بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا

دبئی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رفعت اللہ اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ رفعت اللہ مہمند نے چوکا مار کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے سکور کا آغاز کیا تاہم اس کے بعد […]

پیرس: پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب 29 نومبر کو منعقد ہو گی، ملک منیر احمد

پیرس: پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب 29 نومبر کو منعقد ہو گی، ملک منیر احمد

پیرس: پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب 29 نومبر 2015 بروز اتوار پانچ بجے لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں منعقد ہو گی۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے تما عہدیداران و کارکنان سمیت صحافی حضرات […]

حلقہء فکر و فن کے تحت بیاد اقبال پروقار تقریب 26 نومبر 2015 کو منعقد ہو گی

حلقہء فکر و فن کے تحت بیاد اقبال پروقار تقریب 26 نومبر 2015 کو منعقد ہو گی

الریاض (وقار نسیم وامق) حلقہء فکر و فن کے تحت بیاد اقبال ایک پروقار تقریب ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کے کاشانہء ادب ریاض پر بروز جمعرات مورخہ 26 نومبر 2015 کو منعقد ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت مآب جناب منظور الحق ہوں گے۔ خواتین و حضرات بحضور اقبال اپنا […]

بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کیلئے مثبت اشارہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کیلئے مثبت اشارہ

نئی دلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے لیے مثبت اشارہ دے دیا۔ سیکریٹری بی سی سی آئی راجیوشکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت کا کہا تو غور کریں گے۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں […]

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا

دبئی : شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی بوم بوم پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر بورڈ اور حکومت […]

میرا نے عامر خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی

میرا نے عامر خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی

لاہور : بولی ووڈ اسٹارعامرخان کی جانب سے بھارت چھوڑنے کے بیان پر انتہا پسند ہندؤوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد فلم اسٹار میرا نے انھیں پاکستان آنے کی دعوت دیدی۔ ایک طرف بھارت میں اپنے منیجر کو فون کرکے عامر خان کو پاکستان آنے کا پیغام بھجوایا تودوسری جانب سوشل ویب سائٹ […]

پاکستانی پہلی پائلٹ خاتون نے جام شہادت نوش کیا۔ نینا خان

پاکستانی پہلی پائلٹ خاتون نے جام شہادت نوش کیا۔ نینا خان

فرانس: آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا جب چار خواتین پائلٹ میں سے ایک خاتون نے جام شہادت نوش کیا جن کا نام مریم ہے۔ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے سے کچھ روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں مریم صاحبہ نے کہا کہ مجھے اپنے پائلٹ بننے پر فخر ہے میری سوچ ہمیشہ […]

شہید پاکستان عبدالقادر مولہ

شہید پاکستان عبدالقادر مولہ

تحریر: میر افسر امان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی کی سزا دے دی گئی (اِنّالِلّٰہِ وَ اِنّا اِلِیہِ رَجِعُونَ) ان پر١٩٧١ء میں بنگلہ بنانے اور پاکستان کے ٢ ٹکڑے کرنے کی مخالفت کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کی پاداش میں سزا موت دے دی گئی اگر اس مفروضے […]

آرمی چیف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

براسیلیا: پاکستان اور برازیل کے مابین دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تربیت اور تجربات کے تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم برازیل کے […]

’جیوے جیوے پاکستان‘ کے خالق ممتاز شاعر جمیل الدین عالی انتقال کرگئے

’جیوے جیوے پاکستان‘ کے خالق ممتاز شاعر جمیل الدین عالی انتقال کرگئے

کراچی : پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، نقاد، دانشوراور اردو زبان و ادب کے فروغ کی ایک قد آور شخصیت جمیل الدین عالی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ جمیل الدین عالی کا ملی نغمہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ ہر عہد میں مقبول رہا اس کے علاوہ ’ اے وطن کے سجیلے […]

پاکستان آنے کا بہت دل چاہتا ہے مگر حالات اجازت نہیں دیتے، رشی کپور

پاکستان آنے کا بہت دل چاہتا ہے مگر حالات اجازت نہیں دیتے، رشی کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا بہت دل چاہتا ہے مگر حالات اجازت نہیں دیتے۔ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی شاید اسی لیے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہاپسندی اور پاکستان مخالف روایتی دشمنی کے باوجود کئی بھارتی فنکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار […]

ناقابل فراموش اداکار وحید مراد کو بچھڑے 32 برس بیت گئے

ناقابل فراموش اداکار وحید مراد کو بچھڑے 32 برس بیت گئے

لاہور: پاکستان فلمی صنعت پر گہرے نقوش چھوڑنے والے ناقابل فراموش اداکار وحید مراد کو آج ہم سے بچھڑے 32 برس بیت گئے۔ گیتوں میں ان کا چلبلا پن، مدھر آنکھیں اور رومانوی اداکاری کی بدولت وہ آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ فلمی صنعت کا 60 اور 70 کی دہائی کا […]

جونیئر ایشیاء ہاکی کپ: فائنل میں پاکستان کو بھارت سے بد ترین شکست

جونیئر ایشیاء ہاکی کپ: فائنل میں پاکستان کو بھارت سے بد ترین شکست

لاہور : ملائشیا کے شہر کووانٹن میں کھیلے گئے جونیئر ایشیاء کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوئے، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، اور پاکستانی ڈی میں قبضہ جمائے رکھا۔ گول پہ گول اسکور کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور تین ایک کر دیا۔ بھارت […]

اخبار جہاں گولڈن جوبلی

اخبار جہاں گولڈن جوبلی

فرانس (راجہ منظورحسین جنجوعہ) پاکستان کے سب سے بڑے میڈیاہاؤس جنگ گروپ کے مقبول ترین میگزین اخبار جہاں کی گولڈن جوبلی جنوری میں ہورہی ہے ،گولڈن جوبلی کے موقع پر دوسو صفحات پر مشتمل اخبار جہاں شائع ہوگا جس میں میری کوشش ہے کہ اخبار جہاں کے یورپ میں مقیم پرانے قارئین کی رائے بھی […]

نتیجہ وہی مگر شور نہیں

نتیجہ وہی مگر شور نہیں

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر کتنا عجیب سیاسی سفر، کہاں مینارِ پاکستان پر اکتوبر 2011ء کے جلسے کی بلندی اور کہاں بلدیاتی انتخابات میںذلت آمیز پستی ۔ہمیں اکتوبر 2011ء کے بعد کا وہ ماحول بھی اَزبَر جب گھر گھر میں کپتان کے چرچے۔ تب لوگ کہتے تھے کہ ہرگھر سے بھٹو تو نہیں نکلا لیکن ”سونامیہ” […]

پاکستان جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

کوالالمپور : پاکستان نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ پر 7 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔ اس طرح پاکستان جونیئر ایشیاکپ ہاکی کےفائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 2،2 گول […]

2020 ءتک اسلامی بینکاری کا حصہ 50 فیصد ہوجائے گا

2020 ءتک اسلامی بینکاری کا حصہ 50 فیصد ہوجائے گا

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھرانے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا مستقبل تابناک ہے۔ سال2020ء تک پاکستان کے بینکاری نظام میں اسلامی بینکاری کا شیئر 50 فیصد ہو جائے گا۔برانچ لیس بینکاری وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں میزان بینک اور یوفون کے […]

پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے: سرتاج عزیز

پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بھارت کی جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے ہیں مگر ذرائع افشاء ہونے کے ڈر سے ڈوزیئرز میں مددگاری دستاویزات شامل نہیں کیں۔ وزیر تجارت خرم دستگیر […]