yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

نگاہ پڑنے نہ پائے یتیم بچوں کی چھپا کے کھلونے دکان میں رکھنا

F A Farooqi June 20, 2016 1 min read
Orphaned Children
Share this:
Orphaned Children
Orphaned Children

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
بچہ لڑکا یا لڑکی کے بلوغت سے پہلے کی عمر کو کہتے ہیں، ہمارے ہاں جسے عام طور پر سولہ سال سمجھا جاتا ہے ۔اب رہ گئی یتیم کی بات تو یتیم اسے کہا جاتا ہے ،جس کا والد فوت ہو گیا ہو، اس کی خواہ کوئی بھی عمروہ امیر خاندان سے تعلق رکھتا ہو یا غریب سے لیکن یتیم کا عمومی مطلب ہم لیتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایک نابالغ بچے کے سر سے اس کے والد کا سایہ اٹھ جانا۔ یتیم کا لفظ لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی جمع یتٰامی ہے۔ یتیم بچوں نے بھی اپنی ہمت سے وہ کارنامے سر انجام دئیے ہیں کہ عقل حیران رہ جائے۔اس کی سب سے اہم اور جو ہے بھی حرف آخر ہمارے نبی ۖ کی مثال ہے و یسے بھی آقا ۖ کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے ۔لیکن ایک یتیم کو آ پ ۖ کی زندگی سے لازمی رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔

اللہ سبحان و تعالی نے زور والوں کا زور توڑنے کے لیے ،گھمنڈ والوں کو نیچا دیکھانے کے لیے ،ایک بے یار ومددگار یتیم بچہ جس کی ولادت سے قبل ہی اس کے باپ کو اٹھا لیا جاتا ہے۔عرب کی سرزمین پر پیدا فرمایا ۔جس بچے نے یتیمی میں پرورش پائی ۔وہ باہمت بچہ جوان ہو،ا تو اسے حکم ملا کہ اپنے خاندان ،قبیلے،ملک ہی نہیں ساری دنیا تک اللہ کی وحدانیت کا پیغام پہنچایا جائے ۔اور پھر دنیا نے دیکھا کہ اس یتیم کے ذکر ویاد کا یہ عالم ہے کہ جس کی مثال مل ہی نہیں سکتی۔

پاکستان میں موجود 50 لاکھ کے قریب یتیم ہیں(جن کی حتمی تعداد کا تعین ممکن نہیں ہے ۔اس کی درجنوں وجوہات ہیں، جن میں سے سب سے اہم اب تک کسی بھی حکومت کی یہ ترجیح نہیں رہی کہ ایسے اعداد و شمار اکھٹے کیے جائیں ۔اس کے لیے ادارے بنائیں جائیں ۔ تاکہ ان معلومات کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنائی جا سکیں ۔بدقسمتی یہ ہے کہ اگر ادارے بن بھی جائیں تو وہاں بدعنوانی کی وجہ سے حقیقی ڈیٹا اکھٹا کرنا مشکل ہو گا۔ ویسے بھی ہر حکومت کی ترجیح کرپشن رہی ہے ۔دوسری وجہ مردم شماری کا نہ ہونا ہے ۔پھر خاندانی نظام ایسا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اس کے چچا ماموں اٹھا لیتے ہیں بحرحال ان یتیم بچوں میں سے ) نصف سے زائد بچوں کو ان کے خاندان پال رہے ہیں، عموماً جو رشتہ دار یتیم بچوں کو پناہ دیتے ہیں۔ وہ ان سے گھروں میں ملازموں جیسا سلوک کرتے ہیںبلکہ اس سے بدتر ۔ اللہ تعالی نے حقیقی نیکی کے بارے میں فرمایا ہے کہ ”نیکی کا اصل مزاج یہ نہیں کہ تم اپنے رخ مشرق یا مغرب کی طرف کرلو بلکہ نیکی کی اصل سے آشنا وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ، روزِ آخر، فرشتوں، اللہ تعالیٰ کی کتاب، اور سارے پیغمبروں پر ایمان لائے اور حقیقی محبت کی بنیاد پر اپنا مال قرابت داروں، یتیموں، مسکینوں، راہ نشینوں، مانگنے والوں اور بندھنوں میں جکڑے ہوئے لوگوں پر خرچ کرلے اور نماز قائم رکھے اور زکوٰة ادا کرتا رہے اور وہ لوگ جو کوئی صحیح عہد کرلیں تو اسے پورا کرتے ہیں جو مشکل، تنگی، تکلیف اور معرکہ جنگ میں جہاد کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں یہی لوگ ہیں بااخلاص اور سچے اور یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔

Orphaned Children in Pakistan
Orphaned Children in Pakistan

”حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں اِس طرح ہوں گے ۔ اور (آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ) اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا اور دونوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا۔”اِس حدیث کو امام بخاری، ترمذی اور ابو داود نے روایت کیا ہے ۔ امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

اندیشہ فرید جس دن پیدا ہوئی، اسی دن روس نے افغانستان پر حملہ کیا تھا اور اسکا سارا گھر تباہ ہو گیا تھا ۔ اندیشہ کا بچپن بطور ایک پناہ گزین گزرا۔جنگ جاری رہی ،اس کے اردگرد یتیم بچے جمع ہوتے چلے گئے ۔جن کے والد ین دشمن کی اندھی گولی کا نشانہ بن چکے ہوتے ۔جب انہیں اندازہ ہوا کہ یتیمی اور بے سہارابچوں کی زندگی کتنی کٹھن ہوتی ہے اس نے یتیم بچوں کے لیے کچھ کرنے کا عزم کیا۔

آخر کار باہمت اندیشہ فرید نے چند سال قبل کابل میں یتیم بچوں کے لیے افغان چائلڈ ایجوکیشن اینڈ کیئر آرگنائزیشن قائم کی یعنی یتیم خانہ کھولا ۔ ان کی اس کاوش کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اندیشہ کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا ”اندیشہ فرید ایک غیر معمولی خاتون ہیں، جنہوں نے گوناگوں خطرات کے باوجود افغانستان میں نئی نسل کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کی اس کاوش سے افغانستان کا ایسا مستقبل ممکن ہے ، جہاں سب کے لیے خوشحالی اور ترقی ممکن ہو۔”

Afghan Child Education and Care Organization
Afghan Child Education and Care Organization

وہ خود کہتی ہیں کہ”میں ان خوبصورت بچوں کو افغانستان کا مستقبل بہتر بناتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں انجینئرز کو اس ملک کی تعمیر کرتے اور ڈاکٹروں کو افغان شہریوں کی دیکھ بھال کرتے دیکھنا چاہتی ہوں۔ ہمارے ملک میں استادوں کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں دائیوں کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان میں دنیا میں سب سے زیادہ شرح اموات ہے۔ ہمیں ان بچوں کو ایک محفوظ اور پر امن ماحول فراہم کرنا ہے جس سے ان کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی آ سکتی ہے اور پھر یہی بچے افغانستان کے مستقبل میں بھی بڑی تبدیلی لائیں گے ۔”یہ تو ایک باہمت بچی کی داستان تھی۔ گزشتہ تین سال سے یتیم بچوں کا عالمی دن بھی منایا جا رہا ہے۔

اس کی ابتدادسمبر 2013 ء کو ہوئی ۔ جب ترکی کی ایک مذہبی تنظیم نے 15 رمضان کو یتیم بچوں کا عالمی دن منانے کی تجویز دی تھی۔ جسے اوآئی سی نے قبول کرلیا۔اب مسلمان ممالک میں ہر سال پندرہ رمضان کو یتیم بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت 153ملین بچے ایسے ہیں جو اپنے ماں باپ ( یعنی والدین) کو کھوکریتیمی کی زندگی گزاررہے ہیں۔بہت سے ممالک میں یتیم بچوں کی پرورش کا انتظام حکومت نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔

حتمی طور پر ہمارے پاس پاکستان میں یتیم بچوں کے اعداد و شمار کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں،لیکن یہ مسئلہ اْس سے کئی گنا زیادہ سنگین ہے ، جتنا کہ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں۔ان معصوم بچوں کے جذبات و احساسات کو کیسے کچلا جاتا ہے ۔وہ نفسیاتی مریض بن کر رہ جاتے ہیں ۔سکول جاتے بچوں کو جب وہ دیکھتے ہیں ان کے اندر کیسی قیامت گزر جاتی ہو گئی اس کا تصور کریں تو رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔کھیلنے کی عمر میں ان کو ورکشاپوں ،ہوٹلوں ،دکانوںپر کام کرنا پرتا ہے ۔ہم کو سوچنا چاہئے ،ہمارے بچے بھی کل یتیم ہو سکتے ہیں ۔ہمیں اپنے ارد گرد نظر دوڑانی چاہئے ۔ہم ایسا ذرا کر کے دیکھیںتو ہمیں اپنے ارد گرد بچے بدترین حال میں نظر آئیں گے۔ محبوب ظفر صاحب نے کیا خوب منظر نگاری کی ہے۔

نگاہ پڑنے نہ پائے یتیم بچوں کی
ذرا چھپا کے کھلونے دکان میں رکھنا

حکومت پاکستان نے بھی یتیم بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے ۔مذہبی و فلاحی تنظیموں نے بھی یتیم بچوں کے لیے ادارے بنائے ہوئے ہیں، جن میں الخدمت فائونڈیشن ، منہاج القران کی آغوش اور دیگر بہت سے فلاحی ادارے وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Klling
Previous Post جنہیں شیطان کی ضرورت ہی نہیں رہتی
Next Post ماہ رمضان اور روزہ کی فضیلت
Rozadar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.