yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا

MH Kazmi October 9, 2019 1 min read
Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announced
Share this:

Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announced

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جہاں ٹیم میں تجربہ کار اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوئی ہے۔گزشتہ سال مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر کرکٹ آسٹریلیا نے اس وقت کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔رواں سال دونوں کھلاڑیوں کی پابندی ختم ہونے کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور اب انہیں ٹی20 کے لیے بھی آسٹریلین ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔آسٹریلین چیف سلیکٹر ٹریور ہونز نے کہا کہ ہم اسمتھ اور وارنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، اسمتھ تمام فارمیٹس کے بہترین بلے باز ہیں جبکہ اب تک آسٹریلیا کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ آنے والے دنوں میں سری لنکا اور پاکستان کا سامنا کرے گی لیکن آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کا اعلان آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ٹریور ہونز نے کہا کہ آج سے تقریباً ایک سال بعد آسٹریلیا مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میزبانی کرے گا اور ہم نے اسی بات کو دیکھ کر اس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس وقت تک یہ اسکواڈ ایک ساتھ رہے تاکہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔آسٹریلیا کی ٹیم آج تک ٹی20 ورلڈ کپ نہیں جیت سکی اور 2010 کے ورلڈ ٹی20 فائنل تک رسائی اس کی اب تک کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ کے عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔آسٹریلیا نے ایرون فنچ کو قیادت کے منصب پر برقرار رکھا ہے جبکہ وکٹ کیپر ایلکس کیری اور فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز مشترکہ طور پر ان کے نائب کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔اسکواڈ سے مارکس اسٹوئنس کو ڈراپ کر کے ایشٹن ٹرنر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار نیتھن لائن پر ایڈم زامپا کو ترجیح دی گئی ہے۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 سیریز رواں ماہ 27اکتوبر سے شروع ہو گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 3 نومبر سے سڈنی میں مدمقابل ہوں گی۔آسٹریلیا کا ٹی20 اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ایشٹن ایگار، ایلکس کیری، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، بلی اسٹین لیک، بین میک ڈرموٹ، پیٹ کمنز، کین رچرڈسن، مچل اسٹارک، ایشٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زامپا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Accept is Acceptance is Acceptable! Son tell your daddy's name ... Read The Eye of a Missing Wedding Eye-opening Event
Previous Post قبول ہے قبول ہے قبول ہے ! بیٹا اپنے والد صاحب کا نام بتاو۔۔۔۔۔ پڑھیےایک لاوارث کے شادی کا آنکھیں آشکبھار کر دینے والا واقعہ
Next Post آج کی بڑی بریکنگ نیوز: ترکی نے اہم ترین اسلامی ملک پر حملہ کا اعلان کر دیا
Today's Big Breaking News: Turkey Announces Attack on Most Important Islamic Country

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.