counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

یمنی فوج کا صنعا کے نزدیک اہم بیس پر دوبارہ قبضہ

یمنی فوج کا صنعا کے نزدیک اہم بیس پر دوبارہ قبضہ

صنعاء………یمنی فوج اور عوامی مزاحمت سے تعلق رکھنے والی فورسز نے دارالحکومت صنعا کے نزدیک واقع تزویراتی اہمیت کی حامل ایک اہم بیس پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔ غیرملکی ٹی وی کے مطابق صنعا کے نزدیک واقع فرضۃ نیم کیمپ کی حاصل کی گئی تصاویر میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سابق […]

پوپ فرانسیس کی سیکرٹری کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز

پوپ فرانسیس کی سیکرٹری کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز

روم …….. پاپائے روم پوپ فرانسیس کی سیکرٹری مریم وولدوکی پراسرارہلاکت پر تحقیقات شروع ہو گئیں، انھیں حال ہی میں ویٹی کن کے قریب ان کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا انھیں قتل کیا گیا ہے یا وہ طبعی وجوہات سے فوت ہوئی ہیں۔ایک […]

بغداد:2 خود کش بم دھماکے، 15 افراد جاں بحق

بغداد:2 خود کش بم دھماکے، 15 افراد جاں بحق

بغداد……..عراق کے دارالحکومت بغداد میں2 خود کش بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق اور50زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ عراقی پولیس کے مطابق بغداد کی مسجد میں ایک حملہ آور نےخود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو دوسرے حملہ […]

سعودی حکومت کا حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا فیصلہ

سعودی حکومت کا حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا فیصلہ

ریاض……سعودی حکومت نے اس برس حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ آئندہ ہر حاجی کو ڈیجیٹل کڑا پہننا پڑے گا، اس کڑے میں موجود سم کی بدولت حاجی […]

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ،3 افراد ہلاک

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ،3 افراد ہلاک

نیویارک……امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، مکان گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاستیں شمالی کیرولائنا، ورجینیا کے شمالی علاقوں ، میری لینڈ، پینسلوینیا اور واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔طوفان کےباعث بڑی تعداد میں درخت گر گئے اور متعدد گھروں […]

شام میں خانہ جنگی ، پانچ سال میـں ساڑھے 3لاکھ افراد ہلاک

شام میں خانہ جنگی ، پانچ سال میـں ساڑھے 3لاکھ افراد ہلاک

جدہ …….شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارےآبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری لڑائی میں تین لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا […]

راتھریم سیکس اسکینڈل کیس میں 6 افراد پر جرم ثابت

راتھریم سیکس اسکینڈل کیس میں 6 افراد پر جرم ثابت

لندن……….برطانیہ میں راتھریم سیکس اسکینڈل کیس میں 6 افراد پر جرم ثابت ہوگیا ہے۔ ان کی سزا کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا جائے گا۔ یہ افراد کم عمر بچیوں کے جنسی استحصال کے مجرم قرار پائے ہیں۔ مجرموں میں تین بھائی 40 سالہ ارشد حسین، 39 سالہ بشارت حسین اور 36 سالہ بنارس حسین […]

شملہ اور اعلان لاہور کے تحت مسائل کے حل کیلئے تیار ہیں، بھارت

شملہ اور اعلان لاہور کے تحت مسائل کے حل کیلئے تیار ہیں، بھارت

نئی دہلی………. بھارت نے کہا ہے کہ وہ شملہ معاہدے اور اعلان لاہور کے تحت پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے تیار ہے،پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دورے کا انتظارہے۔ لوک سبھا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ […]

روسی صدر کا ایرانی صدر سے شام کے مسئلے پر تبادلہ خیال

روسی صدر کا ایرانی صدر سے شام کے مسئلے پر تبادلہ خیال

ماسکو……روسی صدر پیوٹن نے سعودی ہم منصب کے بعد ایرانی صدر سے بھی بات کی ہے، گفتگو میں شام کے مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے شام کے […]

بھارت نے11دہشتگردوں کے نام اقوام متحدہ کو دیدیئے

بھارت نے11دہشتگردوں کے نام اقوام متحدہ کو دیدیئے

نئی دہلی…….بھارت نے گیارہ دہشت گردوں اور ایک تنظیم کے ناموںکی فہرست پابندیاں لگانے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پیش کردی ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت میں دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث گیارہ افراد […]

روس کا افغانستان کو دس ہزار رائفلز کا تحفہ

روس کا افغانستان کو دس ہزار رائفلز کا تحفہ

کابل……روس نے دس ہزار رائفلز بطور تحفہ افغانستان کو دی ہیں، رائفلز کے ساتھ گولیوں کے راؤنڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق روس کی جانب سے افغانستان کو اسلحے کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے تحت کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے تحفہ دینا […]

نیپال میں چھوٹا طیارہ لاپتا،21افراد سوارہیں

نیپال میں چھوٹا طیارہ لاپتا،21افراد سوارہیں

کٹھمنڈو…..نیپال میں چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتا ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 21افراد سوار ہیں۔ خبرا یجنسی کے مطابق لا پتا طیارہ نیپال کے مغربی علاقے میں Pokhara سے Jomsom کی طرف روانہ ہوا تھا، Jomsom کے مقام سے سیاح ٹریکنگ کے لئے پہاڑی علاقوں کی طرف رخ کرتے ہیں ۔طیارے میں 18 مسافروں […]

نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگے، پولیس

نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگے، پولیس

نئی دہلی…..بھارتی پولیس کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے، پولیس رپورٹ میں مقامی بھارتی چینل کی چلائی گئی فوٹیج جعلی قرار دے دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ طلباء پر غداری اور بغاوت کے مقدمات نیوز چینل کی فوٹیج کی بنیاد پر قائم کیے، جس […]

سعودی عرب لبنان کو تنہا نہ چھوڑے، سعد حریری

سعودی عرب لبنان کو تنہا نہ چھوڑے، سعد حریری

بیروت………لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کی حمایت اور مدد سے ہاتھ نہ کھینچیں۔ سعودی عرب پر بلا جواز تنقید کرنے والے لبنانی لیڈروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق بیروت میں نیوز کانفرنس […]

ٹرمپ صدارتی امیدواربن جائیں گے،امریکی اخبارکا دعویٰ

ٹرمپ صدارتی امیدواربن جائیں گے،امریکی اخبارکا دعویٰ

واشنگٹن…..امریکامیں ری پبلکن پارٹی کی جانب سےصدارتی امیدوارکون ہوگا،اسکافیصلہ توابھی نہیں ہوامگر امریکی اخبارکادعویٰ ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اپنے ری پبلکن حریفوں کومات دے کر صدارتی امیدوار بننےکی نامزدگی حاصل کرلیں گے۔ صدارتی امیدواربننےکےری پبلکن خواہشمندوں میں ڈونلڈٹرمپ اپنی مقبولیت کےلحاظ سے سرفہرست ہیں تاہم پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنےکی دوڑ میں انکا کروزاورروبیو […]

برطانیہ:پاور اسٹیشن کی عمارت گرگئی،1 شخص ہلاک

برطانیہ:پاور اسٹیشن کی عمارت گرگئی،1 شخص ہلاک

آکسفورڈ شائر…….برطانیہ کے علاقے آکسفورڈ شائر میں پاور اسٹیشن کی عمارت گرنے سے 1 شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ شائر کےDidcot پاور اسٹیشن کی عمارت گرانے کا منصوبہ تھا جس کے لیے مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک دھماکا ہو گیا اور عمارت گر […]

مودی سرکار نے طالب علموں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے: اروند کیجریوال

مودی سرکار نے طالب علموں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے: اروند کیجریوال

جواہر نہرو یونیورسٹی اور حیدر آباد سینٹرل یونیورسٹی کے طلبہ کے حق میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی میدان میں آ گئے۔ انہوں نے طلبہ کے مظاہرے میں شرکت کی جہاں وہ نریندر مودی کو للکارتے رہے۔ نیو دہلی: (یس اُردو) بھارت سرکار آج کل طلبہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے جے […]

سمندری طوفان ونسٹن سے ہلاکتوں کی تعداد 29 تک جا پہنچی

سمندری طوفان ونسٹن سے ہلاکتوں کی تعداد 29 تک جا پہنچی

فجی ……..بحرالکاہل کےجزیرے پر مشتمل ملک فجی میں سمندری طوفان وِنسٹن گزر جانے کے بعد امدادی کارروائیوںاور بحالی کا کام جاری ہے،طوفان کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے فجی کے ساحل پر خطر ناک سمندری طوفان وِنسٹن ٹکرانے کے بعد اپنے پیچھے تباہی کے نشان چھوڑ گیا۔ بیشتر علاقوں میںبجلی کی […]

ہلمندمیں طالبان کا قبضہ بڑھتا جارہا ہے، افغان فوجی ترجمان

ہلمندمیں طالبان کا قبضہ بڑھتا جارہا ہے، افغان فوجی ترجمان

کابل…… افغان فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمندمیں طالبان کے قبضے کا دائرہ کار بڑھتا جارہا ہے،طالبان ایک ہفتے قبل موسی قلعہ پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔ طالبان نے افغان سرکاری افواج کو افغان صوبے ہلمند کے دوسرے ضلع سے بھی نکال دیا ،فوجی اور حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ […]

ترک فوج کا کرد جنگجوئوں کیخلاف کریک ڈائون، 14 ہلاک

ترک فوج کا کرد جنگجوئوں کیخلاف کریک ڈائون، 14 ہلاک

استنبول ……..ترک فوج کا کہنا ہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف کریک ڈائون کرکے 14 جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا ہے۔ اتوا ر کے روز4جنگجوئوں کو دیار باکر 10کو ادیل ڈسٹرکٹ میں ہلاک کیا گیا،جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران متاثرہ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا تھا۔فوج نے یہ بھی بتایا کہ […]

چینی وزیر خارجہ منگل سے امریکہ کا تین روزہ کرینگے

چینی وزیر خارجہ منگل سے امریکہ کا تین روزہ کرینگے

بیجنگ…………. چینی وزیر خارجہ وانگ وی منگل سے امریکہ کا تین روزہ دورہ شروع کرینگے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ منگل واشنگٹن پہنچیں گے وہ امریکہ میں تین روز تک قیام کرینگے۔دورہ کے دوران وہ امریکی حکام کے ساتھ شمالی کوریا کے ایٹمی […]

برطانوی اسکول،ہر پانچویں طالبہ جنسی ہراسیت کا شکار

برطانوی اسکول،ہر پانچویں طالبہ جنسی ہراسیت کا شکار

لندن…….برطانیہ کے اسکولوں میں ہر پانچ طالبات میں سے ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے یا اس سے زبردستی جنسی مراسم استوار کیے جاتے ہیں جبکہ پانچ میں سے نصف کا کہنا ہے کہ انھیں بے ہودہ باتوں کا سامنا رہا ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق برطانوی تھنک ٹینکپلان یوکے نے […]