counter easy hit

سمندری طوفان ونسٹن سے ہلاکتوں کی تعداد 29 تک جا پہنچی

Cyclone death

Cyclone death

فجی ……..بحرالکاہل کےجزیرے پر مشتمل ملک فجی میں سمندری طوفان وِنسٹن گزر جانے کے بعد امدادی کارروائیوںاور بحالی کا کام جاری ہے،طوفان کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔
گذشتہ ہفتے فجی کے ساحل پر خطر ناک سمندری طوفان وِنسٹن ٹکرانے کے بعد اپنے پیچھے تباہی کے نشان چھوڑ گیا۔ بیشتر علاقوں میںبجلی کی فراہمی معطل ہے۔300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں ۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیںمتاثرہ علاقوں میں صفائی اورامدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں