counter easy hit

روسی صدر کا ایرانی صدر سے شام کے مسئلے پر تبادلہ خیال

Russian President

Russian President

ماسکو……روسی صدر پیوٹن نے سعودی ہم منصب کے بعد ایرانی صدر سے بھی بات کی ہے، گفتگو میں شام کے مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی خبرایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے شام کے تنازع کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی اور داعش کے خلاف جنگ میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔اس سے قبل روسی صدر نے سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی شامی صورتحال پر ٹیلیفون پر بات کی، سعودی فرماروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شامی عوام کے امنگوں کے مطابق حل کا خواہاں ہے اور شام مسئلہ کے حل کیلئے جنیوا مذاکرات کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔