counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

پچاس روپے اٹھانے کی کوشش میں بم دھماکا، بچہ زخمی

پچاس روپے اٹھانے کی کوشش میں بم دھماکا، بچہ زخمی

جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔بچہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق وانا کے علاقہ جژا غنڈے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گاؤں کی دکانوں کے قریب ایک بم نصب کیا تھا ۔ […]

انٹونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے اگلےسیکرٹری جنرل کے مضبوط امیدوار

انٹونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے اگلےسیکرٹری جنرل کے مضبوط امیدوار

پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل بننے کے انتہائی مضبوط امیدوار ہیں ۔ سفارتکاروں کےمطابق سلامتی کونسل میں چھٹی خفیہ رائے شماری میں ویٹو کی طاقت رکھنے والے کسی بھی ملک نے انٹونیو گوٹیرس کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ اس طرح گوٹیرس، بان کی مُون کی جگہ سیکرٹری […]

مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں پر وائٹ ہاؤس کی کڑی تنقید

مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں پر وائٹ ہاؤس کی کڑی تنقید

  مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر وائٹ ہاؤس نے اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر خود اسرائیل کے اپنے وعدوں کی خلاف […]

پاکستان کا افغانستان کیلئے 50 کروڑ دالر کی نئی امداد کا اعلان

پاکستان کا افغانستان کیلئے 50 کروڑ دالر کی نئی امداد کا اعلان

برسلز (یس اردو نیوز) پاکستان نے افغانستان میں معاشی ترقی کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی نئی امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔ برسلز میں افغان کانفرنس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کے لیے اہم ہے ۔ وہاں […]

بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں دو مسلح افراد مارے گئے

بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں دو مسلح افراد مارے گئے

ہندواڑہ (یس اردو نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ کے بعد اب ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں دو مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں برہان وانی کے خون نے ایک نئی […]

ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع ویڈیوزسامنے آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع ویڈیوزسامنے آگئی

اپنے بیانات کی وجہ سے تنازع کا سبب بننے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع وڈیوزسامنے آئی ہیںجن میں وہ ماڈلز کےانٹرویوز کر رہے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ویڈیو ان کے سابق ملکہ حسن کے خلاف الزامات کے بعد سامنے آئی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایک بدنام زمانہ میگزین کی […]

بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ بڑا ریکارڈ نام کر لیا

بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ بڑا ریکارڈ نام کر لیا

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں نوجوان کھلاڑی بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 95 گیندوں پر کیریئر اور سیریز کی تیسری سنچری سکور کرلی ہے۔قومی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑی بابر […]

آسٹریلیا میں معذور میمنے کیلئے وہیل چیئر تیار

آسٹریلیا میں معذور میمنے کیلئے وہیل چیئر تیار

میلبورن (یس اردو نیوز ) آسٹریلیا میں بکری کے معذور بچے (میمنے ) کے لیے وہیل چیئر بنا لی گئی جس کے بعد اب وہ کچھ دقت سے ہی مگر چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا ہے ۔ آسٹریلیا کے ایک نجی جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کی جانب سے بنائی جانے والی یہ […]

شام: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک، 90 زخمی

شام: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک، 90 زخمی

دمشق: (یس اردو نیوز ) شام کے شمالی صوبے حسکہ میں شادی کی ایک تقریب میں ہوئے خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کے مطابق جب دولہا دلہن عہد و […]

ورجینیا :امریکی نائب صدارتی امیدواروں کی مباحثہ میں ایک دوسرے پر تنقید

ورجینیا :امریکی نائب صدارتی امیدواروں کی مباحثہ میں ایک دوسرے پر تنقید

ورجینیا (یس اردو نیوز ) ورجینیا میں امریکی نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا ، قومی معاملات پر دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹک کے نائب صدارتی امیدوار ٹم کین اور ریپبلکن مائیک پینس کے مابین واحد نائب صدارتی مباحثہ ہوا […]

سلوواکیا :شادی کی شاندار تقریب ، دلہن کیلئے پونے دو لاکھ پائونڈ کا جوڑا

سلوواکیا :شادی کی شاندار تقریب ، دلہن کیلئے پونے دو لاکھ پائونڈ کا جوڑا

سلوواکیا (یس اردو نیوز ) یورپی ملک سلوواکیا میں شادی کی لگژری تقریب دنیا بھر میں وائرل ہوگئی19 سالہ دلہن نے ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ مالیت کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ۔ شادی ہوتو ایسی کہ دنیا حیران رہ جائے ۔ سلوواکیا کے رہائشی جوڑے ایوکا اور لوکاس کی شادی اب تک کی […]

چین میں سالانہ ماہی گیری میلے کا آغاز

چین میں سالانہ ماہی گیری میلے کا آغاز

گوئیزو (یس اردو نیوز ) چین کے صوبے گوئیزو میں صدیوں پرانی روایت سالانہ ماہی گیری کے میلے کا آغاز ہوگیا ۔ چین میں فشنگ فیسٹیول کے دوران دلدلی مٹی سے بھرے تالاب سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے ٹوکروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میلے میں مقامی ماہی گیروں سمیت دنیا بھر سیاح بڑی […]

کنٹرول لائن: بھارتی فوجیوں نے زیر زمین بنکروں کی تعمیر شروع کر دی

کنٹرول لائن: بھارتی فوجیوں نے زیر زمین بنکروں کی تعمیر شروع کر دی

سرینگر (یس اردو نیوز ) اڑی حملے کے بعد پاکستان سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردئیے ہیں ۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او […]

منی لانڈرنگ کیس، متحدہ بانی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

منی لانڈرنگ کیس، متحدہ بانی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

لندن: (یس اردو نیوز ) تفصیلات کے مطابق متحدہ کے بانی کے خلاف برطانیہ میں چلنے والے کیس کے مرکزی کردار سرفراز مرچنٹ نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں التجا کی گئی ہے کہ پولیس نے ان کے پیسے بغیر کسی جرم کے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں جنہیں واپس […]

مقبوضہ کشمیر میں 89 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ

مقبوضہ کشمیر میں 89 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ

سری نگر (یس اردو نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں 89 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا ۔ حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے ۔ مقبوضہ وادی میں نواسی روز گزر گئے ، حالات اس ہی […]

نوٹ سیون کے بعد آئی فون میں بھی دھماکہ

نوٹ سیون کے بعد آئی فون میں بھی دھماکہ

  نیو یارک ( یس اردو نیوز ) نوٹ سیون کے بعد آئی فون کی بیٹری میں دھماکہ ہونے اور بیٹری کے جلنے کی رپورٹس نے کمپنی انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں آئی فون کی بیٹری میں دھماکے کی اطلاعات موصول […]

دو کوؤں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی

دو کوؤں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی

واشنگٹن ( یس اردو نیوز ) امریکہ میں دو کوؤں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی ۔ یہ انکشاف روکی ماؤنٹین پاور کے ترجمان نے اب جا کر کیا ہے حالانکہ واقعہ وسط جولائی میں پیش آیا تھا جس کے دوران تین مغربی ریاستوں کے مختلف علاقوں کی بجلی چلی گئی تھی ۔ […]

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ابوظہبی: (یس اردو نیوز ) سیریز کی جیت سے بپھرے قومی شاہینوں نے وائٹ واش کرنے پر نظریں جما لیں۔ آج کی فتح سےایک تیر سے دو نہیں تین شکار ہوں گے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان پچھلے تین سال میں نو میں سے صرف دو میچ جیتا۔ آج جیتیں گے تو ناکامی کا نشان […]

ہیٹی :سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 11 ہلاک

ہیٹی :سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 11 ہلاک

ہیٹی (یس اردو نیوز ) سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ادھر امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفان کے پیش کے نظر دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ طاقت ور سمندری طوفان میتھیو […]

جعلی سرجیکل سٹرائیک منظور نہیں: کانگریسی رہنما، ثبوت مانگنے والے پاکستان چلے جائیں: بھارتی وزیر

جعلی سرجیکل سٹرائیک منظور نہیں: کانگریسی رہنما، ثبوت مانگنے والے پاکستان چلے جائیں: بھارتی وزیر

  نئی دہلی (یس اردو نیوز ) آزادکشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کے مودی سرکار کے جھوٹے دعوے پر بھارت میں سیاسی طوفان اٹھ کھڑاہوا ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ثبوت مانگنے پر مودی سرکار کے اوسان خطا ہوگئے ۔ اروند کیجریوال کے بعد اب کانگریس نے بھی سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت […]

مقبوضہ کشمیر میں 87 ویں روز بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں 87 ویں روز بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

  سری نگر (یس اردو نیوز ) مقبوضہ وادی میں 87 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ قابض فورسز نے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔ متعدد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں 87 ویں روز بھی وادی میں شٹر ڈاؤن ہے ۔ سری نگر […]

بھارت کا دریائے راوی میں پاکستانی کشتی پکڑنے کا نیا دعویٰ

بھارت کا دریائے راوی میں پاکستانی کشتی پکڑنے کا نیا دعویٰ

  نئی دہلی (یس اردو نیوز) بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے اب دریائے روای میں پاکستانی کشتی پکڑے کا دعویٰ کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی امرتسر اورگورداس پور کی آبی سرحد پر قبضے میں لی گئی ، کشتی پر پاکستانی نشانات ہیں ۔ انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے […]