counter easy hit

کنٹرول لائن: بھارتی فوجیوں نے زیر زمین بنکروں کی تعمیر شروع کر دی

LoC: Indian soldiers began building underground bunkers

LoC: Indian soldiers began building underground bunkers

سرینگر (یس اردو نیوز ) اڑی حملے کے بعد پاکستان سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردئیے ہیں ۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے ۔

اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں ۔

ایل او سی کیساتھ واقع گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پا کستان آزاد کشمیر میں کنٹرو ل لائن کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے ۔

دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں ۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹوں نے ایک دفعہ اپنے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ انکی ٹرانسمیشن کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر کے اس پر پاکستانی ملی نغمے لگا دئیے ، پائلٹ نے بتایا کہ وہ اکثر پاکستان کا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان ‘‘سنتا تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website