counter easy hit

شکاگو کے بعد اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے رنگ میں بھنگ

Cannabis rally

Cannabis rally

ونڈالیا……شکاگو کے بعد اوہائیو میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی انتخابی ریلی ایک بار پھر بد نظمی کا شکار ہوگئی۔اوہائیو میں ری پبلکن صدارتی امیدوار کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے رنگ میں بھنگ پڑ گیا جب ان کے خطاب کے دوران مظاہرین نے احتجاج کیا۔
مظاہرین کے جانب سے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی گئی، تاہم ٹرمپ حملے سے بال بال بچ گئے۔ سیکرٹ سروس والوں نے صورت حال پر بروقت قابو کر لیا اور مظاہرین کو ریلی سے باہر نکال دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اس صورت حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ حملہ آور سے نمٹنے کے لیے تیار تھے۔واضح رہے کہ ایک روزقبل ڈونلڈٹرمپ کو اس سے کہیں زیادہ ہنگامہ آرائی کے سبب شکاگومیں جلسے سے خطاب ملتوی کرنا پڑا تھا۔