counter easy hit

بھارت کا اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ

One of India'

One of India’

بالاسور،اڑیسہ ……. بھارت نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ پیر کے روز اڑیسہ کے ساحلی علاقےمیں واقع عبد الکلام آئی ٹی آر ٹیسٹ رینج میںکیا گیا۔بھارتی دفاع حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو 9 منٹ اور 36 سیکنڈ تک نشا نہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل حساس نیوی گیشن سسٹم سے بھی لیس ہے جو اپنے ہدف پر انتہائی درست ہدف کے ساتھ پہنچتا ہے۔حکام کے مطابق میزائل تجربہ بھارتی فوج کی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشقوںکا ایک حصہ ہے۔