counter easy hit

سطح سمندربڑھنےسے1کروڑ 30لاکھ امریکیوں کےبےگھر ہونےکاخدشہ

Level 1 million

Level 1 million

نیویارک…….سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر کی سطح اسی طرح بڑھتی رہی تو صدی کے آخر تک ایک کروڑ 30لاکھ افراد امریکا میں بے گھر ہوسکتے ہیں ۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ ریاست فلوریڈا کو ہے جس کی سمندری سطح میں 6فٹ تک اضافے کا خدشہ ہے،جس کے نتیجے میں60 لاکھ افراد دربدر ہوسکتے ہیں جبکہ لوزیانا میں 12لاکھ اور کیلی فورنیا میں 10 لاکھ اپنے گھروں سے محروم ہوسکتے ہیں۔سمندر کی سطح میں اضافے کے باعث دیگر جو ریاستیں خطرے سے دوچار ہیں ان میں نیو یارک، نیو جرسی، ورجینیا، میساچیوسٹس، ٹیکساس،جنوبی اور شمالی کیرولائنا شامل ہیں۔