counter easy hit

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہیدکمسن فلسطینی بہن بھائی کی تدفین

Gaza: Palestinian

Gaza: Palestinian

مقبوضہ بیت المقدس ……اسرائیلی فوج راکٹ حملے کو بنیاد بنا کر گزشتہ روز غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقے میں میزائل سے نشانہ بنایا، جس میں شہیدہونے والے دو کمسن بہن بھائی کی تدفین کردی گئی ہے۔
اسرائیلی میزائل کی فائرنگ سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ایک گھر کوبھی نقصان پہنچا جبکہ گھر میں موجود 10 سالہ بچہ یاسین ابو کھوسہ شہیدہو گیا جبکہ اس کی بہن اسرا ابو کھوسہ شدید زخمی ہوئیں جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔اسرائیلی میزائل کا نشانہ بننے والے دونوں کمسن بہن بھائی شہدا کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔