counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

ایران،عظیم کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی یاد میں نمائش،پاکستانی قونصل جنرل کی شرکت

ایران،عظیم کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی یاد میں نمائش،پاکستانی قونصل جنرل کی شرکت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران کے شہر مشہد میں عظیم پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں  تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ مشہد میں پاکستانی قونصل  جنرل عارف خان بھٹانی نے اس موقع پر نمائش میں شرکت کی اور اپنے تاثرات درج کیا۔ قونصل جنرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ […]

بھارت؍ 1947 کے بعد پہلی خاتون کو پھانسی کی سزا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت میں 1947 کے بعد پہلی خاتون کو سزائے موت پر عملدرآمد تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل 2008 میں امروہہ کی رہائشی شبنم نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو کلہاڑی سے کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا تھا۔اس معاملے […]

انڈین سرحد پر ‘اہم فتح’ میں چین کی چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

انڈین سرحد پر ‘اہم فتح’ میں چین کی چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چین اوربھارت کے درمیان لداخ کے سرحدی تنازع میں چار چینی فوجیوں نے جان کی قربانی دی۔ چین کی فوج نے جمعے کو ان چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو گذشتہ سال انڈین فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ سرحدی تنازعے میں انڈیا کے […]

امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ میں دوبارہ شمولیت پر شرائط کے ساتھ آمادہ، ایرانی وزیرخارجہ نے طاقتور ممالک کو پرانے وعدوں پر عمل کا مشورہ دیدیا

امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ میں دوبارہ شمولیت پر شرائط کے ساتھ آمادہ، ایرانی وزیرخارجہ نے طاقتور ممالک کو پرانے وعدوں پر عمل کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نئی امریکی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے میں دوبارہ شمولیت کیلئے ایران کو معاہدے کی پاسداری کا پیغام دیدیا جبکہ ایران کے وزیرخارجہ اور نیوکلیئر مذاکرات کار جواد ظریف نے ای تھری اور ای یو کو ٹرمپ کی معاشی دہشتگردی سے نکلنے اور معاہدے کی روح کے مطابق عمل […]

لاہور سے تعلق رکھنے والا لڑکا اور لڑکی ٹائم میگزین کی 100بہترین شخصیات میں شامل،

لاہور سے تعلق رکھنے والا لڑکا اور لڑکی ٹائم میگزین کی 100بہترین شخصیات میں شامل،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) معروف امریکی جریدے نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات ، پرسن آف دی ایئر، کڈ آف دی ایئر کے بعد دوسری مرتبہ 100بہترین شخصیات کی ’’نیکسٹ لسٹ‘‘ شائع کی ہے جس میں دو پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سلمان طور اور لینیٰ خان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین نے […]

بھارت،جعل ساز کوہ پیمائوں سے قومی ایوارڈ واپس، پہلے بھی ایک جوڑا جھوٹے مائونٹ ایورسٹ ایڈونچر پرسزا پاچکا

بھارت،جعل ساز کوہ پیمائوں سے قومی ایوارڈ واپس، پہلے بھی ایک جوڑا جھوٹے مائونٹ ایورسٹ ایڈونچر پرسزا پاچکا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے میں جعل سازی سے کام لینے والی بھارتی کوہ پیمائوں کیخلاف نیپال کے بعد بھارت نے بھی کارروائی کردی، بھارت نے ان دونوں کو ملک کا اعلی ترین ایڈونچر اسپورٹس ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ دونوں بھارتی کوہ پیمائوں […]

شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرائی: اقوام متحدہ

شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرائی: اقوام متحدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) شمالی کوریا نے سائبرحملوں کے ذریعے چرائی گئی کرپٹو کرنسی جوہری وبیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کی۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے پابندیوں کے شکار اپنے جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے […]

دنیا کو مزید پائیدار اور مستحکم بنانے کے لیے معاشرتی ترقی اہم ستونوں میں سے ایک ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف

دنیا کو مزید پائیدار اور مستحکم بنانے کے لیے معاشرتی ترقی اہم ستونوں میں سے ایک ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)دنیا کو مزید پائیدار اور مستحکم بنانے اور کورونا جیسی وبائوں سے نمٹنے کے لیے معاشرتی ترقی اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ موجودہ دور کی ڈیجیٹل تقسیم ترقیاتی تقسیم کا نیا چہرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے جو منصفانہ مقابلے اور ضابطے […]

اسلامی تعاون تنظیم کے اقوام متحدہ رابطہ گروپ کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلامی تعاون تنظیم کے اقوام متحدہ رابطہ گروپ کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اجلاس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ ’وہ سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عملدرآمد کرائے جس […]

بائیڈن کا مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، چینی کیخلاف چارملکی اتحاد کو مستحکم کرنے پر اتفاق

بائیڈن کا مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، چینی کیخلاف چارملکی اتحاد کو مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ نے بحر ہند۔بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے اثرونفوذ کے خلاف چارملکی اتحاد کو آگے تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا […]

انسانی حقوق اداروں کا دبائو، سعودی عرب میں تین نابالغ شیعہ لڑکوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

انسانی حقوق اداروں کا دبائو، سعودی عرب میں تین نابالغ شیعہ لڑکوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب میں انسانی حقوق انڈیکس میں بہتری کیلئے نابالغ لڑکوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ ان تین نابالغ شیعہ لڑکوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں 2012 میں گرفتارکیا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی انسانی حقوق کے کمیشن […]

ایسے کو تیسا، پاکستان کا پانی روکنے والے بھارت کی سرحد کے قریب چین کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا اعلان

ایسے کو تیسا، پاکستان کا پانی روکنے والے بھارت کی سرحد کے قریب چین کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا اعلان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چین نے بھارتی سرحد کے قریب تبت کے خودمختار علاقے میں دنیا کا سب سے پڑا پن بجلی ڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔ ہمالیہ کے دامن میں بھارتی سرحد سے محض 30 کلو میٹر دور پارلنگ سانگپو دریا پر تیزی سے کام جاری ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس نومبر […]

بھارتی مذموم میڈیا مہم بے نقاب ہونے کے بعد مودی کا ٹوئٹر اور فیس بک کو پاکستان کیخلاف ٹول کے طور پراستعمال میں لانے کا منصوبہ

بھارتی مذموم میڈیا مہم بے نقاب ہونے کے بعد مودی کا ٹوئٹر اور فیس بک کو پاکستان کیخلاف ٹول کے طور پراستعمال میں لانے کا منصوبہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ای یو ڈس انفولیب کی جانب سے بھارت کی جعلی میڈیا مہم بے نقاب ہونے کے بعد بھارت نے مقبول عام سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اپنے اثرورسوخ کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈنے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کو وزارت داخلہ، انٹیلی […]

امریکی ریاست نیویارک نے 5 فروری کو کشمیرامریکن ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، کشمیری جداگانہ شناخت کو منانے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئ

امریکی ریاست نیویارک نے 5 فروری کو کشمیرامریکن ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، کشمیری جداگانہ شناخت کو منانے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی ریاست نیویارک میں تاریخی قرارداد پیش کی گئی جس کے مطابق 5 فروری 2021 کو کشمیری امریکن ڈے قرار دیا گیا۔اس لحاظ سے ریاست نیویارک کشمیری قوم کی جداگانہ حیثیت کے مطابق حقوق تسلیم کرنے اور “کشمیری امریکن ڈے” منانے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ اقرارداد میں […]

بھارت نے عالمی دبائو کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کردیا

بھارت نے عالمی دبائو کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اگست 2019 کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے غیر آئینی اقدام کے ڈیڑھ برس بعد محاصرہ اور انتقامی کارروائیاں برقرار لیکن انٹرنیٹ رابطہ بحال ہوگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈیڑھ برس سے بھی زیادہ وقت کے بعد ہفتہ 06 فروری سے تیز اسپیڈ […]

بھارت بے گناہ کشمیریوں پر ظلم برپا کرنے سے باز آجائے۔ چوہدری اظہر، امتیاز احمد

بھارت بے گناہ کشمیریوں پر ظلم برپا کرنے سے باز آجائے۔ چوہدری اظہر، امتیاز احمد

الریاض (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق ریاض ریجن نے اپنے مشترکہ بیانیے میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ ساتھ دہائیوں […]

بنگلہ دیش: وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں پر میگا کرپشن کا الزام

بنگلہ دیش: وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں پر میگا کرپشن کا الزام

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں اور سینیئر سکیورٹی حکام کرپشن سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ حکومتی جماعت نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا الزام جماعت اسلامی بنگلہ دیش سمیت مخالف گروپوں پر لگائے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی نے پیر کے روز’’آل […]

یوکرین، پاکستانی سفیر نول آئٰ کھوکھر کی پاک یوکرین فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سے ملاقات

یوکرین، پاکستانی سفیر نول آئٰ کھوکھر کی پاک یوکرین فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) یوکرین میں پاکستان کے سفیر نول آئی کھوکھر نے یوکرائن کی پارلیمنٹ میں پاک۔یوکرائن فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ لیونوف اولیکسی اولیکسانڈروچ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور یوکرائن کے مابین پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے انہیں 5 فروری یوم […]

ترکی کو نئے سویلین آئین کی ضرورت ہے، صدر ایردوآن کا حیرت انگیز اعلان

ترکی کو نئے سویلین آئین کی ضرورت ہے، صدر ایردوآن کا حیرت انگیز اعلان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ترکی کے گزشتہ دونوں آئین ایسے ہیں، جن میں ملکی سیاست پر ‘فوج کی نگرانی‘ کے انمٹ اثرات موجود ہیں۔ ترکی کو ایک نئے اور ’سویلین‘ آئین کی ضرورت ہے۔ یہ بیان ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ملکی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد ٹیلی وژن سے نشر کیے گئے […]

بھارت، 6فروری کسانوں کا تمام شاہراہیں بند کرنیکافیصلہ،مودی سرکار کی پابندیاں

بھارت، 6فروری کسانوں کا تمام شاہراہیں بند کرنیکافیصلہ،مودی سرکار کی پابندیاں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے کسانوں کا احتجاج روکنے کیلئے شروع کی گئی مہم کے بعد بھارتی کسانوں نے 6 فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی تمام اہم شاہراﺅں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت کے متحدہ کسان فرنٹ کے مطابق ہم دنیا کو”سرکاری […]