counter easy hit

JO BIDEN

امریکہ/جوبائیڈن انتظامیہ میں ایک اور پاکستانی کا اضافہ، اہم عہدے پر پاکستانی امریکی دلاور سید کی نامزدگی

امریکہ/جوبائیڈن انتظامیہ میں ایک اور پاکستانی کا اضافہ، اہم عہدے پر پاکستانی امریکی دلاور سید کی نامزدگی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک پاکستانی امریکی کاروباری شخصیت دلاور سید کو سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لئے نامزد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں مقیم دلاور سید ایک امریکی کمپنی لومیاٹا ٹیکنالوجی کے صدر […]

مشرق وسطیٰ میں بہت غلطیاں کیں، اب نہیں کرینگے، ایران کیساتھ مذاکرات میں واپسی، امریکہ کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں بہت غلطیاں کیں، اب نہیں کرینگے، ایران کیساتھ مذاکرات میں واپسی، امریکہ کا اعلان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ، ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے متعلق دوبارہ سے مذاکرات شروع کرنے میں دلچسپی اس لیے رکھتا ہے تا کہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں جن سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید خراب ہو۔ یہ بات امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے میونخ سلامتی کانفرنس سے ورچوئل […]

بائیڈن کا مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، چینی کیخلاف چارملکی اتحاد کو مستحکم کرنے پر اتفاق

بائیڈن کا مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، چینی کیخلاف چارملکی اتحاد کو مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ نے بحر ہند۔بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے اثرونفوذ کے خلاف چارملکی اتحاد کو آگے تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا […]

امریکہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا: صدر بائیڈن

امریکہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا: صدر بائیڈن

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اس وقت تک ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا جب تک ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کی شرح کم نہیں کرتا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر بائیڈن نے اس تاثر کو […]

امریکہ، ایران کے ساتھ جوہری ڈیل میں شامل رابرٹ میلے ایران کیلئے خصوصی ایلچی مقرر

امریکہ، ایران کے ساتھ جوہری ڈیل میں شامل رابرٹ میلے ایران کیلئے خصوصی ایلچی مقرر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر بل کلنٹن اوراوبامہ کے دور میں فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ اور ایران کے ساتھ جوہری ڈیل میں واشنگٹن کی نمائندگی کرنے والے رابرٹ میلے کو ایران کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کردیا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہیں ایرانی حکومت سے امریکہ […]

جرمنی کی طرف سے امریکی صدر کو دورے کی دعوت

جرمنی کی طرف سے امریکی صدر کو دورے کی دعوت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر جو بائیڈن کورونا کے خاتمے کے بعد جتنا جلد ممکن ہو سکے جرمنی کا دورہ کریں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن چانسلر کے ترجمان اشٹیفان زائیبرٹ کے مطابق دونوں […]

امریکا میں برازیل ، افریقہ اور یورپی ممالک کے باشندوں کے داخلے پرپابندی عائد

امریکا میں برازیل ، افریقہ اور یورپی ممالک کے باشندوں کے داخلے پرپابندی عائد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکا میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلنے کے خطرے کے سبب برازیل اور یورپ کے بیشتر ملکوں سے آنے والے غیر امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وائٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق جنوبی افریقہ سے آنے […]

دیکھیں گے، طالبان کس حد تک امن ڈیل پرعملدرآمد کر رہے ہیں، جوبائیڈن

دیکھیں گے، طالبان کس حد تک امن ڈیل پرعملدرآمد کر رہے ہیں، جوبائیڈن

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے طالبان کے ساتھ سابق صدر ٹرمپ کی دوحہ امن ڈیل پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ افغان طالبان نے دوحہ امن ڈیل کی شرائط پر کس […]

وزیراعظم کی جوبائٰیڈن کو مبارکباد، افغانستان اور ایران کے مسئلے پر کردارادا کرنے کی یقین دہانی، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم کی جوبائٰیڈن کو مبارکباد، افغانستان اور ایران کے مسئلے پر کردارادا کرنے کی یقین دہانی، ترجمان دفتر خارجہ

LIVE #APPNews : Foreign Office Weekly press briefing by Zahid Hafeez Chaudhri #Islamabad. @ForeignOfficePk @Zhchaudhri https://t.co/l669RN7LyT — APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) January 21, 2021 اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباداور تجارت, سرمایہ کاری کے زریعہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ سعودی […]

وہائٹ ہائوس میں کیا چل رہا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رخصتی اور بائیڈن کی آمد ہنگامہ خیز

وہائٹ ہائوس میں کیا چل رہا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رخصتی اور بائیڈن کی آمد ہنگامہ خیز

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ میں انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد اقتدار کی منتقلی کے آخری مرحلے کی تشکیل اس مرتبہ انتہائی غیر معمولی حالات میں ہورہی ہے۔ حالیہ انتخابات کو امریکہ کے تنازع ترین انتخابات اس حوالے سے بھی کہا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک نئے صدر جوبائیڈن کو […]

جوبائیڈن مشرق وسطیٰ مخالف پالیسیوں کو تبدیل کرینگے، عرب لیگ

جوبائیڈن مشرق وسطیٰ مخالف پالیسیوں کو تبدیل کرینگے، عرب لیگ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق جارحانہ پالیسیوں کے بعد اُمید ہے کہ جو بائیڈن، ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ بارے پالیسیاں تبدیل کریں گے۔ عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوالغیط نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی اور فلسطینیوں […]

بائیڈن اورکملا ٹائم میگزین کے ’’پرسن آف دی ائیر‘‘

بائیڈن اورکملا ٹائم میگزین کے ’’پرسن آف دی ائیر‘‘

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) معروف عالمی میگزین ٹائمز نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 77 سالہ جوزف بائیڈن اور امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر 56 سالہ کملا حارث کو 2020 کا ‘پرسن آف دی ائیر’ قرار دے دیا ہے ۔دونوں کو اُن کی شاندار سیاسی خدمات، منفرد انتخابی مہم چلانے […]

گوانتانامو: بائیڈن کی جیت کے بعد طالبان قیدیوں رہا کیے جائیں گے؟

گوانتانامو: بائیڈن کی جیت کے بعد طالبان قیدیوں رہا کیے جائیں گے؟

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ستمبر 2011 کے دہشتگردی کے واقعے کے بعد امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے آغاز کے بعد امریکی ظلم وزیادتی کی علامت سمجھا جانے والا گوانتاناموبے کا حراستی مرکز جہاں سب سے عمر رسیدہ پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کے لیے ان کی وکیل پرامید ہیں۔ وکیل کے مطابق […]

چین نے بالآخر جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دے دی

چین نے بالآخر جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دے دی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کوکامیابی کے تقریباً ایک ہفتے بعد مبارکباد دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دروان کہا کہ ’ہم امریکی عوام کے انتخاب کا […]

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بائیڈن اور کملا ہیرس کو فتح پر مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بائیڈن اور کملا ہیرس کو فتح پر مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کیلئے عالمی شخصیات اور ملکوں کی طرف سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو […]

افغان امن عمل، افغان حکومت اور طالبان دونوں نے جوبائیڈن سے امیدیں وابسہ کرلیں

افغان امن عمل، افغان حکومت اور طالبان دونوں نے جوبائیڈن سے امیدیں وابسہ کرلیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کے ‘نومنتخب صدر’ جو بائیڈن کی افغان پالیسی کے بارے میں افغان حکومت اور طالبان دونوں پرامید ہیں۔ طالبان ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کو طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو برقرار رکھیں گے۔ غیر ملی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان […]

جوبائیڈن کا انتخاب، افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا تیز نہیں رہیگا، افغان شہری

جوبائیڈن کا انتخاب، افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا تیز نہیں رہیگا، افغان شہری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغان صدر اشرف غنی نے امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے افغان امن کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشرف غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘افغانستان کثیر الجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو جاری رکھنے کا منتظر ہے’۔ انہوں نے […]

فلسطین نے جوبائیڈن کے انتخاب کے بعد وہائٹ ہائوس کا بائیکاٹ ختم کردیا، ایران اور اسرائیل کی بھی مبارکباد

فلسطین نے جوبائیڈن کے انتخاب کے بعد وہائٹ ہائوس کا بائیکاٹ ختم کردیا، ایران اور اسرائیل کی بھی مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کے 46ویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے جو بائیڈن جوکہ فلسطین اور ایران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کی کامیابی پر فلسطین کی طرف سے غیر معمولی رد عمل سامنے آیا ہے جبکہ ایران اور اسرائیل نے انھیں مبارکباد کا پیغام […]

عرب رہنماؤں کی جو بائیڈن کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

عرب رہنماؤں کی جو بائیڈن کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نیا وائٹ ہاوس مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ امریکہ اور عرب تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔عرب ممالک کے راہنمائوں نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکہ عرب تعلقات میں مزید استحکام کی امید ظاہر کی ہے۔ ابوظبی کے ولی عہد […]