counter easy hit

امریکی ریاست نیویارک نے 5 فروری کو کشمیرامریکن ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، کشمیری جداگانہ شناخت کو منانے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی ریاست نیویارک میں تاریخی قرارداد پیش کی گئی جس کے مطابق 5 فروری 2021 کو کشمیری امریکن ڈے قرار دیا گیا۔اس لحاظ سے ریاست نیویارک کشمیری قوم کی جداگانہ حیثیت کے مطابق حقوق تسلیم کرنے اور “کشمیری امریکن ڈے” منانے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ اقرارداد میں کشمیریوں کے انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بات کی گئی جس سے ہندوستان ہمیشہ انکار کرتا رہا ہے۔

New York proclaims February 5 as Kashmir Day, Kashmir Media ServiceNew York proclaims February 5 as Kashmir Day , Kashmir Media Service

ویت نام میں پاکستان کے قائم مقام سفیر قمبر عباس کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی ریاست نیویارک کی مجلس قانون ساز میں 3 فروری 2021 کو پاس کی گئی قرارداد کا عکس شیئر کیا جس کے مطابق نیویارک کے گورنر نے 5 فروری 2021 کو کشمیری امریکن ڈے قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست نیویارک میں اس دن کو کشمیری کی ثقافتی شناخت کے طور پر منایا جائیگا،قرارداد میں اس بات کو بھی باور کیا گیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیری کمیونٹی نے ریاست نیویارک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا اور نیویارک ہجرت کرنے والی کمیونٹیز میں سے ریاست کے ستون کے طور پر خود کو ثابت کیا ہے۔

New York State becomes the first state in the United States of America to mark February 5th, “Kashmir Day”. 2

کشمیری اپنی ثقافت کا بہترین اظہار کرنے کیلئے کوشرزبان بولتے اور قدیم تہذیب کے ساتھ ساتھ وادی میں پائے جانے والے مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو ریاست نیویارک کے آئین کے مطابق اپنی ثقافت علاقائی اور مذہبی شناخت دینا ریاست کے انسانی حقوق، مذہبی آزادی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا بہترین اظہار ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس لحاظ سے ریاست نیویارک دنیا میں سماجی انصاف مہیا کرنے اور ترقی میں سب سے آگے ہے اور مجلس قانون ساز یہ بھی باور کرتی ہے کہ نیویارک “کشمیری امریکن ڈے” منانے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی ثقافت کو شناخت کرنے سے امریکی عوام میں انکی جدوجہد کا شعور پیدا ہوگا جو کشمیری کمیونٹی کیلئے روشن مستقبل کی ضمانت بن کر ابھرے گی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ریاست نیویارک کی مجلس قانون ساز گورنر اینڈریو ایم کومو کو سفارشات پیش کرتی ہے کہ 5 فروری 2021 کو ریاست نیویارک کا کشمیری امریکن ڈے قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھا جائیگا۔ مجلس قانون ساز کے دستخوں کے بعد قرارداد کی نقول ریاست نیویارک کے گورنر اورامریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کو پیش کی گئی ۔

#American State of New York has resolved 5 February 2021 as #Kashmir American Day. It spoke for #HumanRights of #Kashmiri people including freedom of expression denied by #India.

New York State becomes the first state in the United States of America to mark February 5th, “Kashmir Day”.3

#American State of New York has resolved 5 February 2021 as #Kashmir American Day

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website