اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران کے شہر مشہد میں عظیم پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ مشہد میں پاکستانی قونصل جنرل عارف خان بھٹانی نے اس موقع پر نمائش میں شرکت کی اور اپنے تاثرات درج کیا۔ قونصل جنرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عظیم پاکستانی کوہ پیما کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایران کی ہیومن ایکٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام تصویری نمائش میں محمد علی سد پارہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر اہم سفارتی شخصیات نے شرکت کی اور محمد علی سد پارہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
Arif Khan Bhittani, Consul attended Memorial Event and Photo Exhibition in the memory of Pakistani Mountaineer Mohammad Ali Sadpara organized by Human Act Foundation, Iran on 18th February 2021