counter easy hit

بھارت، 6فروری کسانوں کا تمام شاہراہیں بند کرنیکافیصلہ،مودی سرکار کی پابندیاں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے کسانوں کا احتجاج روکنے کیلئے شروع کی گئی مہم کے بعد بھارتی کسانوں نے 6 فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی تمام اہم شاہراﺅں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت کے متحدہ کسان فرنٹ کے مطابق ہم دنیا کو”سرکاری کسانوں“کی تعداد کے حوالے آگاہی دینا چاہتے ہیں کہ اصل کسان کون ہیں جعلی سرکاری کسان بھارتی کسانوں کی نہیں بلکہ سرکار کے ساتھ مل کر عالمی کارپویشنزکی نمائندگی کررہے ہیں .بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے 6 فروری کو 12 سے 3 بجے کے درمیان چکا جام احتجاج میں بھارت کی تمام ہائی ویز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے رپورٹ کے مطابق بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مودی سرکار نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل کر رکھی ہے تاکہ آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوشش کی جا سکے . اسی طرح کسان راہنماﺅں ‘تنظیموں اور ان کے حامی صحافیوں‘انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی و سماجی راہنماﺅں کے ٹوئٹراکاﺅنٹس بھی مودی سرکار نے معطل کروادیئے ہیں دوسری جانب کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں. کسانوں نے مودی سرکار کی کسان دشمن قوانین کے خلاف دو ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے بھارت میں کسانوں کے متنازع زرعی قوانین کو کالعدم قرار دینے کے لیے شروع کی گئی تحریک دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے.

INDIAN, FARMERS, WILL, SHUT DOWN, ALL, HIGHWAYS, OF, INDIA, ON, 6 FEBRUARY

بھارت میں چند روز پہلے ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران کسانوں اور بھارتی حکام کے درمیان جھڑپوں کی صورت میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے کسانوں کا کہنا ہے کہ نئے زرعی قوانین سے خوراک کے بڑے خرید کنندہ افراد کو فائدہ جبکہ کسانوں کو نقصان ہو گا. بھارتی حکومت اور کسانوں کی یونینز کے درمیان اب تک 11 بار مذاکرات کی کوششیں ہو چکی ہیں لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں بھارتی حکومت نے مذکورہ قوانین کو 18 ماہ تک نافذ کرنے کی پیشکش کی لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کو ختم کرنے تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے.ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کی سرحدوں پر تین احتجاجی کیمپوں میں موجود ملک بھر سے آئے کسان سردی سے بچنے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کے پتلے اور ان کی حکومت کی علامتی چتائیں جلا کر نہ صرف گرمائش حاصل کرتے ہیں بلکہ اس طریقے سے وہ اپنا احتجاج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں . ایک بھارتی جریدے نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ دہلی کی سرحدوں پر سرکار کی چتائیں جل رہی ہیں مگر حکمران طاقت کے نشے میں چور اپنے ہی لوگوں پر طاقت کا استعمال کررہے ہیں ‘مضمون نگار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے اقدامات سے بھارت کے سیکولر جمہوری چہرے پر کالک مل دی ہے اور اب یہ ملک کو مزید تقسیم کرکے کمزور کرنے کے درپے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website