counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

داﺅد ابراہیم بالی وڈ سٹار اور تاجروں کیلئے منی لانڈرنگ کا کام کرتاہے :ٹیلی فون کال نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

داﺅد ابراہیم بالی وڈ سٹار اور تاجروں کیلئے منی لانڈرنگ کا کام کرتاہے :ٹیلی فون کال نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

نئی دہلی (یس نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں بھونچال مچانے والی پاناما لیکس کے بعد اب بھارت میں داﺅد ابراہیم کی فون کال پکڑی گئی جس نے پوری دنیا میں نیا طوفان برپا کر دیا ۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق داﺅد ابراہیم اور اسکے گروپ کی ایک کال پکڑی گئی […]

عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا ،انہیں رب نے اجازت نہیں دی یا شائد شیطان کے ساتھ مک مکا ہو گیا :پرویز رشید

اسلام آباد (یس نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یا تو انہیں رب نے اجازت نہیں دی یا پھر ان کا شیطان کے ساتھ مک مکا ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حج کے مقدس […]

موٹروے پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات جاری، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (یس نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات […]

پانامہ لیکس، جماعت اسلامی نے بھی کمر کس لی، عید کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب

لاہور (یس نیوز ڈیسک) پانامہ لیکس کے معاملے پر جماعت اسلامی نے بھی کمر کس لی ہے اور عید کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 23 ستمبر کو ہو گا جس میں پی ٹی آئی […]

متحدہ رہنما جاوید کاظمی کو رہا کر دیا گیا

کراچی (یس نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو رہا کر دیا گیا ۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق حساس اداروں نے ایم کیو ایم کے رہنما جاوید کاظمی کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ۔ حساس اداروں نے جاوید کاظمی کو 9ستمبر کے روز گلستان جوہر میں واقع […]

پی ٹی آئی کا رائیونڈ میں دھرنے کے بجائے صرف احتجاج کرنے کے آپشن پر غور

لاہور (یس نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ میں دھرنے کے بجائے صرف احتجاج کرنے کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج جاتی امراءکے بجائے رائیونڈ سٹی میں کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ جلسہ رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب کرنے […]

کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آ گئی

کراچی (یس نیوز ڈیسک) کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کرتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نور خان منی ایکسچینج کمپنی میں گارڈ کے طور پر بھرتی ہوا اور منی ایکسچینج کمپنی سے 12 کروڑ سے زائد کی غیر […]

نواز شریف کی لاہور میں اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری اور بچپن کے دوست سے ملاقاتیں

لاہور (یس نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف لاہور میں موجود جنہوں نے اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری سمیت بچپن کے دوست سے بھی ملاقات کی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری جاوید اسلم کے گھر گئے جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور رسمی بات چیت […]

راولپنڈی میں سرچ آپریشن، 13 اشتہاری، 2 قربانی کے جانور چوری کرنیوالوں سمیت 31 افراد گرفتار

راولپنڈی (یس نیوز ڈیسک) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 اشتہاریوں اور 2 چوروں سمیت 31 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 13 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی […]

ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ ،27افراد زخمی

انقرہ (یس نیوزڈیسک )پاکستان کے دوست ملک ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے سے 27افراد زخمی ہو گئے ۔الجزیرہ نیوز کے مطابق ترقی کے مشرقی شہر وین میں دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 27افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے […]

رائیونڈ مارچ پرامن ہو گا، وزیراعظم کے گھر پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، پرویز رشید خود شیطانی قوتوں کے سردار ہیں: علیم خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلیم خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کا مقصد وزیراعظم کے گھر پر حملہ نہیں ہے ۔ جس جگہ احتجاج کا ارادہ کیا گیا ہے وہ ان کے گھر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور ہے اور اب پورا رائیونڈ تو وزیراعظم کا گھر نہیں ہے۔ احتجاج مکمل […]

پی ٹی آئی وفد کا دورہ اڈا پلاٹ : لیگی کارکنوں اور کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ، پولیس نے بیچ بچاﺅ کرادیا

لاہور (یس نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی وفد کے دورہ اڈا پلاٹ کے دوران لیگی کارکنوں اور کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رائیونڈ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن علیم خان کے ہمراہ اڈا پلاٹ کا دورہ کرنے پہنچے تو خبر ملتے ہی لیگی کارکن […]

علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ،ہیروئن اسمنگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون گرفتار

علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ،ہیروئن اسمنگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )علامہ اقبال ائیر پورٹ پر انسداد منشیات فورس نے کارروائی کر کے ہیروئن اسمنگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کر کے لاہور سے کینیا جانے والی سیا ہ فام خاتون کو گرفتار کر لیا جس کے […]

پنجاب میں مساجد اور این جی اوز کی نگرانی انتہائی سخت کردی گئی

پنجاب میں مساجد اور این جی اوز کی نگرانی انتہائی سخت کردی گئی

اہور( یس نیوز) پنجاب میں مساجد اور این جی اوز کی نگرانی انتہائی سخت کردی گئی جبکہ کئی این جی اوز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔پنجاب بھر میں 13782مدارس،62678مساجداور 2925اقلیتی عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ این جی اوز کی رجسٹریشن کاکام بھی تیزی سے جاری ہے۔کل8286این جی اوز میں […]

حج نے بچھڑے ہوئے فلسطینی خاندان کو 17 سال بعد ملا دیا، ام سلیمان بھائی سے ملکر کبھی مسکراتی کبھی رو پڑتی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)ستم رسیدہ فلسطینیوں کی المناک داستانوں میں شہادت، اسیری کے ساتھ جلاوطنی، غریب الوطنی بھی شامل ہے جس نے ان گنت فلسطینی خاندانوں کو منتشر کرکے افراد خانہ کو ایک دوسرے سے دور کررکھا ہے۔ ایسی ہی ایک داستان لبنان کے البداوی فلسطینی پناہ گزین کیمپ کی رہائشی ام سلیمان اور اس […]

ٹرمپ کے حامیوں کوگھٹیا کہنے پر ہلیری کلنٹن نے معافی مانگ لی

ٹرمپ کے حامیوں کوگھٹیا کہنے پر ہلیری کلنٹن نے معافی مانگ لی

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے نصف حامیوں کو گھٹیا کہنے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ وہ رپبلکن کی ’تعصب پسندی اور نسل پرستانہ بیان بازی‘ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق […]

افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے، بھارتی اسلحے کی ڈیل پر نظر

افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے، بھارتی اسلحے کی ڈیل پر نظر

نئی دہلی ( صباح نیوز)افغانستان کے صدر اشرف غنی بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان مطابق افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں […]

اللہ نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنایا ہے، اے ایمان والوں سچی اور سیدھی بات کرو، شیخ عبدالرحمان السدیس

المکرمہ(نمائندہ خصوصی)امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خطبہ حج کے دوران فرمایا ہے کہ اللہ کے نافذ کردہ احکامات پر عمل سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران امام کعبہ نے فرمایا کہ اللہ نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنایا ہے، اے ایمان والوں سچی […]

وفاقی کابینہ اجلاس، افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری

وفاقی کابینہ اجلاس، افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان قیام میں 31 مارچ 2017 تک توسیع اور الیکڑانک کرائمز ایکٹ کے تحت تحقیقات کا اختیار ایف آئی اے کے سپرد کرنے سمیت 18 نکات کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین ہمارے مہمان […]

مغرب نے حج کو انسانی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا

مغرب نے حج کو انسانی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا

مکہ مکرمہ (یس ڈیسک) اسلامی انتہا پسندی، دہشت گردی اور شیعہ ، سنی مسلکی اختلافات کے نتیجے میں دنیائے اسلام میں جاری کشت وخون کے نتیجے میں جہاں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں منفی سوچ کے فروغ میں اضافہ ہوا ہے وہیں حج اس باب میں ہوا کا ایک تازہ جھونکا […]

خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری، 10 دہشتگرد ہلاک، 4 ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری، 10 دہشتگرد ہلاک، 4 ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی (یس ڈیسک) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے […]

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

جدہ (یس ڈیسک) مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ رالر لاگت آئی ہے، اس میں ایک سو پچاس کلو خالص سونا چاندی اور چھ سو ستر کلو ریشم استعمال کی گئی۔ اس مرتبہ غلاف کعبہ میں اللہ اکبر […]