counter easy hit

ٹرمپ کے حامیوں کوگھٹیا کہنے پر ہلیری کلنٹن نے معافی مانگ لی

hillary-clinton-apologises-on-saying-cheaper-to-trumps-followrs

hillary-clinton-apologises-on-saying-cheaper-to-trumps-followrs

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے نصف حامیوں کو گھٹیا کہنے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ وہ رپبلکن کی ’تعصب پسندی اور نسل پرستانہ بیان بازی‘ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان لاکھوں دلچسپ اور محنت کرنے والے لوگوں کےلئے توہین آمیز ہے۔معافی مانگتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہاکہ گذشتہ رات ہم نے بہت ہی عمومی بات کہی جو بہت اچھی بات نہیں ¾ مجھے نصف کہنے پر افسوس ہے اور وہ کہنا غلط تھا۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے ٹرمپ کے حامی محنتی امریکی ہیں اور وہ سیاسی اور معاشی نظام کی کارکردگی سے بیزار ہیں تاہم انھوں نے اپنے بیان میں زیادہ تر اپنے حریف کو تعصب اور نفرت پیدا کرنے کےلئے تنقید کا نشانہ بنایا اور ’نفرت انگیز خیالات رکھنے اور بیان دینے والوں کو شہ دینے کےلئے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website