counter easy hit

افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے، بھارتی اسلحے کی ڈیل پر نظر

Afghan,president,to,visit,new,delhi,for,two,days,vist

Afghan,president,to,visit,new,delhi,for,two,days,vist

نئی دہلی ( صباح نیوز)افغانستان کے صدر اشرف غنی بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان مطابق افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی وسیع امور پر بات چیت کی جائے گی۔یہ دورہ دونوں دوستانہ ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر قریبی اور تواتر سے جاری رہنے والی مشاورت کا ایک اور اہم موقع فراہم کرے گا۔افغانستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں خاصی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے اور کابل، نئی دہلی سے مزید دفاعی سامان حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔گزشتہ برس ہی بھارت نے افغانستان کو چار ایم آئی۔25 لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کیے تھے۔

اطلاعات کے مطابق صدر غنی کے اس دورہ بھارت کے دوران مزید فوجی سازو سامان کی فراہمی پر اتفاق متوقع ہے۔افغان صدر اس دورے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کے علاوہ نئی دہلی میں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے اور ایک موقر تھنک ٹینک سے خطاب بھی کریں گے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website