counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں 74 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ، تیرہ سالہ بچی شہید – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/353806#sthash.crnzXwQG.dpuf

The 74th day of the tense situation in Kashmir , killing thirteen year old girl

The 74th day of the tense situation in Kashmir , killing thirteen year old girl

سری نگر (یس نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں 74 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ تازہ جھڑپوں میں ایک تیرہ سالہ بچی شہید ہوگئی ، شہدا کی تعداد 105 ہوگئی ۔ مقبوضہ وادی میں 74 ویں روز بھی حالات خراب ہیں ۔ سری نگر سمیت مختلف اضلاع میں سخت سیکورٹی تعینات ہے تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وادی میں کرفیو ہٹا دیا گیا ہے ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق شوپیاں میں جھڑپوں کے دوران 13 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔ اننت ناگ اور شوپیاں میں دو سکولوں کو تباہ کر دیا گیا ۔ وادی میں تعلیمی ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ ، بازار اور کاروبار مکمل بند ہیں ، آٹھ جولائی سے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 105 ہوگئی جبکہ بارہ ہزار زخمی ہوئے ہیں ۔ حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website