counter easy hit

پی آئی بی کالونی میں پولیس کا سر چ آپریشن ،50 افراد زیر حراست

PIB Colony police had search operation , 50 suspects detained

PIB Colony police had search operation , 50 suspects detained

کراچی(یس نیوز)کراچی میں پی آئی بی کالونی میں پولیس نے آپریشن کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔

پی آئی بی کالونی میں جھنڈے شاہ قبرستان اور اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں گلشن ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے جھنڈے شاہ قبرستان اور اطراف کے علاقوں کی تلاشی لی۔تلاشی کے بعد ہیروئن کے عادی اور منشیات فروخت کرنے والے 50 سے زائدافراد کو حراست میں لیکر پی آئی بی تھانے منتقل کردیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور موٹرسائیکل ملی ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website