counter easy hit

مارچ سے ترقی کا راستہ رکے گا ، شہباز شریف

the-march-will-stop-the-development-shahbaz

the-march-will-stop-the-development-shahbaz

لاہور(یس نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مارچ کرنا ہے تو آئیے میرے ساتھ مل کر تعلیم عام کرنے کیلئے مارچ کریں،میرٹ کو فروغ دینے کیلئے مارچ کریں ، ترقی کا راستہ روکنے کیلئے مارچ کرنا عام آدمی کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی سے محنت کشوں کے بچوں وبچیوں نے اشرافیہ کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اگر مسابقت اور امنگ زندگی کے ہر شعبے میں پیدا ہو جائے تو کوئی بھی پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتاکیونکہ یہ محنت ، دیانت اور میرٹ کا راستہ ہے۔اس سے قبل چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ر مزمل حسین سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور عوام کو سستی اور وافر بجلی فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی بجلی کے حصول کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ 2017 کے اختتام پر توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website