counter easy hit

مقامی خبریں

وزیر اعظم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی

وزیر اعظم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی قانونی ٹیم میں خالد انور، خواجہ حارث، اشتر اوصاف علی اور مخدوم علی خان شامل ہیں جب کہ وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی خواجہ ظہیر […]

اراضی الاٹمنٹ کیس، چیف سیکرٹری سندھ سمیت اہم حکام کے وارنٹ جاری

اراضی الاٹمنٹ کیس، چیف سیکرٹری سندھ سمیت اہم حکام کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے سمندری و سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی اور عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ، سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب احمد میمن، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سندھ […]

سپریم کورٹ کا پنجاب بینک اسکینڈل کے ملزم ہمیش خان کی رہائی کا حکم

سپریم کورٹ کا پنجاب بینک اسکینڈل کے ملزم ہمیش خان کی رہائی کا حکم

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہمیش خان کی ضمانت کی درخواست سے متعلق معاملہ کی سماعت کی۔ عدالت میں ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک اسکینڈل کے دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ میرا موکل ہمیش خان پانچ سال سے جیل […]

تیونس کے ہیکرز نے پاکستانی سینیٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی

تیونس کے ہیکرز نے پاکستانی سینیٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی سینیٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، تیونس کے ہیکرز نے ویب سائٹ پر مغرب مخالف مواد اپ لوڈ کر دیا تاہم پاکستانی ہیکرز نے ویب سائٹ کو بحال کر دیا۔ تیونس کے ہیکرز نے پاکستان کے ایوان بالا کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا، ہیکرز نے ویب سائٹ […]

کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

کراچی (جیوڈیسک) نیوسبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 71

الطاف حسین طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے،ایم کیو ایم

الطاف حسین طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے،ایم کیو ایم

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں منگل کی […]

بہاولپور میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بہاولپور میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بہاولپور (جیوڈیسک) نیو سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دےدی گئی۔ نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں قتل کے مجرم لونے خان کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم لونے خان نے 2001 میں اپنے بہنوئی […]

عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار کر لیا، چوہدری نثار

عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار کر لیا، چوہدری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ جبکہ اس حوالے سے جے آئی ٹی ایک دودنوں میں تشکیل دی جائے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ […]

ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (جیوڈیسک) ممتاز قادری نے سلمان تاثیر قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ خواجہ شریف کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا سے متعلق اسلام آباد ہائی […]

اورکزئی ایجنسی، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ

اورکزئی ایجنسی، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ

ہنگو (جیوڈیسک) وسطی اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شکر تنگی اور سیفل درہ میں فضائی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ […]

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق چیف جسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی میں معاونت کے الزامات کے بعد جوڈیشل کمیشن میں […]

معظم علی کی گرفتاری برطانوی معلومات پر ہوئی، سکاٹ لینڈ یارڈ تفتیشی ٹیم پاکستان آئیگی

معظم علی کی گرفتاری برطانوی معلومات پر ہوئی، سکاٹ لینڈ یارڈ تفتیشی ٹیم پاکستان آئیگی

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی اداروں نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کا برطانوی پولیس کے ساتھ تبادلہ کیا۔ اگلے چند دنوں میں اہم افراد سمیت مزید ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔ کراچی سے گرفتار مرکزی ملزم معظم علی خان سے تفتیش کے لئے برطانوی […]

یقین ہے پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، سعودی وزیر مذہبی امور

یقین ہے پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، سعودی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔ اسلام آباد میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کے […]

سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، وزیراعظم

سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اہم اسٹریٹیجک اتحادی ہے اس کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے جب کہ اس کی خودمختاری اور سالمیت ہماری خارجہ پالیسی کا بھی اہم حصہ ہے۔ یمن کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت […]

تاجر بابر چغتائی کی گرفتاری کھلی انتقامی کارروائی ہے، رابطہ کمیٹی

تاجر بابر چغتائی کی گرفتاری کھلی انتقامی کارروائی ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر چغتائی کو محض ایم کیو ایم کو چندہ دینے پر گرفتار کیا گیا […]

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملائیشین افواج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملائیشین افواج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملائشین افواج کے سربراہ جنرل تان سری داتو نے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ملائیشین افواج کے سربراہ جنرل تان سری داتو کے درمیان ملاقات […]

کراچی سے عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، چوہدری نثارعلی

کراچی سے عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، چوہدری نثارعلی

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے کراچی سے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا […]

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یمن اور سعودی عرب کی صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک […]

دہشت گردوں کیخلاف جو کام فوج وزیرستان میں کر رہی ہے وہی کراچی میں پولیس کر رہی ہے، پولیس چیف

دہشت گردوں کیخلاف جو کام فوج وزیرستان میں کر رہی ہے وہی کراچی میں پولیس کر رہی ہے، پولیس چیف

کراچی (جیوڈیسک) پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح کم ہو گئی ہے جب کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم کر دیں گے۔ کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ پولیس کو عام جرائم روکنے کی تربیت […]

سندھ اسمبلی میں پنجاب سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں پنجاب سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد منظور

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی نے پنجاب کی فیکٹریوں سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی خیرالنسا مغل نے پنجاب کی فیکٹریوں سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ ان کاکہنا تھا کہ […]

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لیسکو اہلکار کے ورثا کیلئے 25 لاکھ امداد کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لیسکو اہلکار کے ورثا کیلئے 25 لاکھ امداد کا اعلان کر دیا

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی خواجہ آصف نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لیسکو اہلکار میاں منشا کے ورثا کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ملزم آصف عرف اچھی نے آج صبح زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے لیسکو اہلکار کو قتل کر دیا تھا۔ آنکھوں سے رواں آنسو ، […]

سعودی یمن صورتحال پر وزیر اعظم آج اہم بیان جاری کریں گے

سعودی یمن صورتحال پر وزیر اعظم آج اہم بیان جاری کریں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب اور یمن تنازعہ کے معاملے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اب تک کی تمام صورتحال کا جائزہ لیکر آج اہم بیان جاری کرنے جا رہے ہیں۔ جس میں پاکستان سعودی یمن تنازعہ میں کیا کردار ادا کرے گا اس تمام صورتحال کو واضح کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم […]