counter easy hit

یقین ہے پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، سعودی وزیر مذہبی امور

Sheikh Saleh bin Abdul Aziz

Sheikh Saleh bin Abdul Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔

اسلام آباد میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر سعودی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہر پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہر ملک اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ہیں اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں جب کہ دورہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔