counter easy hit

مقامی خبریں

ملک میں سول اور ملٹری کی کوئی تقسیم نہیں: چودھری نثار

ملک میں سول اور ملٹری کی کوئی تقسیم نہیں: چودھری نثار

اسلام آباد : پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار علی خان نے سول اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کی سختی سے تردید کی۔ کہتے ہیں ملک میں سول اور ملٹری کی کوئی تقسیم نہیں پتہ نہیں لوگ ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ دورہ […]

کراچی: پی پی کے سینیئر رہنما مخدوم امین فہیم انتقال کرگئے

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مخدوم امین فہیم نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم طویل عرصےسےعلیل تھے۔ وہ کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مخدوم امین فہیم 4ا گست 1939ءکوضلع مٹیاری کےعلاقے ہالامیں پیداہوئے۔انہوں نے 1977 ءسے 2013 ءتک مسلسل 8بارانتخابات میں حصہ لیا۔بینظیربھٹوکےدوراقتدارمیں 1988 ءسےاگست 1990 […]

پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے: سرتاج عزیز

پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بھارت کی جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے ہیں مگر ذرائع افشاء ہونے کے ڈر سے ڈوزیئرز میں مددگاری دستاویزات شامل نہیں کیں۔ وزیر تجارت خرم دستگیر […]

پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان پاک فوج

پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے لیکن پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب […]

خان صاحب نے کہا ـ مسز عمران بن جائو، کوئی کچھ نہیں کہے گا، ریہام

خان صاحب نے کہا ـ مسز عمران بن جائو، کوئی کچھ نہیں کہے گا، ریہام

لندن: ریہام خان نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے عمران خان کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا لیکن انھوں نے کہا کہ ایک بار مسز عمران خان نیازی بن جاؤ، پھر کوئی کچھ نہیں کہہ سکے گا۔ ریحام خان نے کہا کہ انھوں نے شادی پی ٹی آئی کے چیئرمین یا کسی سلیبرٹی […]

عمران خان کا ذوالفقار مرزا کو فون، کامیابی پر مبارک باد

عمران خان کا ذوالفقار مرزا کو فون، کامیابی پر مبارک باد

بدین : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو فون کر کے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ذوالفقار مرزا کو فون کر کے بدین شہر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے کہا کرپشن کے خلاف اسی […]

آرمی چیف کی وائٹ ہاؤس میں امریکا کے نائب صدر سے ملاقات

آرمی چیف کی وائٹ ہاؤس میں امریکا کے نائب صدر سے ملاقات

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ۔جنرل راحیل شریف اور جو بائیڈن کی ملاقات وائٹ ہاوس میں ہوئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے کیپٹل ہل میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اور […]

فاتح امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص

فاتح امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص

لاہور : سندھ اور پنجاب میں رزلٹ آتے گئے اور جیتنے والوں کو خوشی سے نہال کرتے گئے۔ پنجاب میں جشن اور ریلیوں پر پابندی کے باوجود کارکن باز نہیں آئے۔ گوجرانوالہ میں زبردست آتش بازی کی گئی اور آسمان رشنیوں میں نہا گیا۔ ڈھول بھی بجے اور بھنگڑے بھی جم کر ڈالے گئے۔ خانیوال […]

بدین میں ذوالفقار مرزا گروپ نے پیپلز پارٹی کی لنکا ڈھا دی

بدین میں ذوالفقار مرزا گروپ نے پیپلز پارٹی کی لنکا ڈھا دی

بدین : سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ۔ تیر کے تمام نشانے خطا ہو گئے سابق جیالے نے تیر کو بوتل میں بند کر دیا۔ بدین شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو ایسی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کا اس […]

پاکستان میں داعش کا سایہ بھی برداشت نہیں کرینگے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں داعش کا سایہ بھی برداشت نہیں کرینگے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ پاکستان داعش کے عالمی خطرے سے آگاہ ہے، پاکستان میں داعش کا سایہ بھی برداشت نہیں کرینگے، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف […]

آئندہ ڈھائی برسوں میں بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف

آئندہ ڈھائی برسوں میں بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف

دیر بالا : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ ڈھائی برسوں میں گیس اور بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیں گے۔ دیر بالا میں زلزلہ متاثرین کو امداد چیک کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے بغیر نہ اندھیرے دور ہوسکتے ہیں، […]

الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیرمتعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی جارہی ہیں، آصف زرداری

الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیرمتعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی جارہی ہیں، آصف زرداری

دبئی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے 81 بلدیاتی حلقوں میں انتخابات سے ایک روز قبل پولنگ ملتوی سے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیر متعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں اصف […]

طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے، ریہام خان

طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے، ریہام خان

لندن :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریہام خان نے کہا کہ عمران خان سے شادی کے بعد اور دس ماہ کے دوران ان پر اور ان کے بچوں پر الزامات لگتے رہے۔سوشل […]

آرمی چیف کی اعلیٰ امریکی قیادت اور دفاعی حکام سے اہم ملاقاتیں

آرمی چیف کی اعلیٰ امریکی قیادت اور دفاعی حکام سے اہم ملاقاتیں

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل نے واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دی۔ آرمی چیف نے کیپیٹل ہل میں کانگریس آرمڈسروسزاو رڈیفنس کمیٹی اراکین سے بھی ملاقا تیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل […]

پولنگ سے ایک رات پہلے پولنگ ملتوی کرنا متنازعہ ترین فیصلہ ہے: بلاول بھٹو

پولنگ سے ایک رات پہلے پولنگ ملتوی کرنا متنازعہ ترین فیصلہ ہے: بلاول بھٹو

کراچی : ایک رات پہلے سندھ کی مخصوص یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پھٹ پڑے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پولنگ سے ایک دن پہلے پولنگ ملتوی کرنا متنازعہ ترین فیصلہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے […]

سندھ کی 53 یوسیز، اٹھارہ ٹاؤن اور پانچ میونسپل کمیٹیوں میں الیکشن ملتوی

سندھ کی 53 یوسیز، اٹھارہ ٹاؤن اور پانچ میونسپل کمیٹیوں میں الیکشن ملتوی

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے بارہ اضلاع میں ایک کروڑ چھیالیس لاکھ اناسی ہزار اور سندھ کے چودہ اضلاع میں اکہتر لاکھ سینتیس ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقہ بندیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب فیصلے کا اختیار ملنے کے بعد الیکشن […]

نندی پور منصوبے پر 84 ارب روپے خرچ ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ خواجہ آصف

نندی پور منصوبے پر 84 ارب روپے خرچ ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد : نندی پور پاور پراجیکٹ حکومت کو کلین چٹ مل گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر اور اخراجات میں اضافے کی ذمہ دار ماضی کی حکومت ہے۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ آڈٹ میں جو اعتراضات اٹھائے گئے ان میں موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے جس […]

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: سندھ اور پنجاب میں پولنگ شروع

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: سندھ اور پنجاب میں پولنگ شروع

کراچی: سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت شرع ہوگیا ہے۔آج سندھ کے14اورپنجاب کے12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔ پولنگ کا وقت صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگیا جو کسی وقفے کے بغیر شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔ سندھ کے8اضلاع کی 76 یونین […]

ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور

ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور

کراچی : سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست کی […]

صحافیوں پر تشدد کیس میں آئی جی سندھ سمیت 14 افسران ملزم قرار

صحافیوں پر تشدد کیس میں آئی جی سندھ سمیت 14 افسران ملزم قرار

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے سیکیورٹی گارڈز اور صحافیوں پر تشدد کیس میں آئی جی اور اے آئی جی سمیت 14 افسران کے معافی نامے مسترد کرتے ہوئے انہیں ملزم قرار دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پیشی کے موقع پر پولیس […]

پاکستان کیساتھ تعلقات دیگر ملکوں سے مشروط نہیں، آرمی چیف کی ایشٹن کارٹر سے ملاقات

پاکستان کیساتھ تعلقات دیگر ملکوں سے مشروط نہیں، آرمی چیف کی ایشٹن کارٹر سے ملاقات

واشنگٹن : پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی […]

بدین: ذوالفقار مرزا کے انتخابی جلسہ میں کرنٹ لگنے سے 2 کارکن جاں بحق

بدین: ذوالفقار مرزا کے انتخابی جلسہ میں کرنٹ لگنے سے 2 کارکن جاں بحق

بدین : بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل، بدین میں ذوالفقار مرزا کے انتخابی جلسہ میں کرنٹ لگنے سے دو کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن مہم کے آخری روز بدین میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا […]