counter easy hit

نندی پور منصوبے پر 84 ارب روپے خرچ ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد : نندی پور پاور پراجیکٹ حکومت کو کلین چٹ مل گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر اور اخراجات میں اضافے کی ذمہ دار ماضی کی حکومت ہے۔

وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ آڈٹ میں جو اعتراضات اٹھائے گئے ان میں موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے جس کمپنی نے پلانٹ چلانا تھا اس کو ہٹا کر دوسری مینیجمنٹ لائی گئی جس سے ڈھائی ماہ کی تاخیر ہوئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پلانٹ کو جلد درآمدی گیس پر منتقل کیا جائے گا جس سے پیداواری لاگت میں دو سینٹ فی یونٹ کمی آئے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا نندی پور منصوبے پر 84 ارب روپے خرچ ہونے کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں اگر کرپشن ہوئی تو انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔